ETV Bharat / bharat

'نہ جانے کتنے سوالوں کی آبرو رکھ لی' - ٹویٹ میں حالانکہ انکاؤنٹر کا ذکر تو نہیں

کانپور سانحہ کے کلیدی ملزم وکاس دوبے کی جمعہ کو پولیس کے ساتھ انکاؤنٹر میں موت پر حزب اختلاف کے رہنماؤں نے سوالات اٹھائے ہیں۔ کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے بھی اس انکاؤنٹر کے تعلق سے حکومت پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔

rahul gandhi
فائل فوٹو
author img

By

Published : Jul 10, 2020, 3:42 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ 'کئی جوابوں سے اچھی ہے خاموشی اس کی

نہ جانے کتنے سوالوں کی آبرو رکھ لی۔'

rahul gandhi tweet
ٹویٹ

راہل گاندھی نے ٹویٹ میں حالانکہ انکاؤنٹر کا ذکر تو نہیں کیا ہے لیکن ان کا یہ شعر انکاؤنٹر کی جانب ہی اشارہ کر رہا ہے۔

غور طلب ہے کہ وکاس دوبے کے انکاؤنٹر کے بعد حزب اختلاف کے رہنماؤں نے اس انکاؤنٹر پر کئی سوالیہ نشان اٹھائے ہیں۔

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی انکاؤنٹر کو لے کر ٹویٹ کیا کہ 'مجرم کا خاتمہ ہو گیا، کرائم اور اس کو پناہ دینے والے لوگوں کا کیا؟'

غور طلب ہے کہ اترپردیش پولیس کے آٹھ اہلکاروں کو بے رحمی سے قتل کرنے والے کلیدی ملزم وکاس دوبے کو پولیس نے انکاؤنٹر میں ہلاک کر دیا۔

پولیس کے مطابق یوپی ایس ٹی ایف کی گاڑی وکاس کو لے کر کانپور آرہی تھی۔ اسپیڈ تیز تھی۔ اکبر پور بارہ کے پاس اچانک راستے میں گاڑی پلٹ گئی۔ اس حادثہ میں وکاس دوبے اور سپاہی کو چوٹیں آئیں، پولیس کے مطابق وکاس دوبے زخمی ایس ٹی ایف کے ایک افسر کی پستول چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی تھی۔ اس دوران انکاؤنٹر میں وکاس دوبے ہلاک ہوگیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.