راہل گاندھی نے پیر کو ایک ٹوئٹ میں کہا، ''آئیں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف مہم میں شامل ہوں۔''
اس کے ساتھ ہی انہوں نے کانگریس کا اس اضافہ کے خلاف جاری مہم کاایک، ایک گھنٹہ چار منٹ کا ویڈیو پوسٹ کیا ہے جس میں پارٹی نے کہا ہے کہ بے رحم سرکار نے لوگوں کو ان حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے اور لوگوں کے زخموں پر مرہم لگانے کی بجائے اس پر نمک چھڑک رہی ہے۔
قابل غورہے کہ پارٹی نے آج دہلی اور ریاستوں کی راجدھانی میں ''اسپیک اپ اگینسٹ فیول ہائیک کمپین''منعقد کر کے سرکار سے پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھی قیمتیں واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔