ETV Bharat / bharat

راحت اندوری کورونا کو شکست نہیں دے سکے کیا؟ - وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور مین اردو زبان کے معروف شاعر راحت اندوری کا انتقال 70 برس کی عمر میں ہوگیا۔

راحت اندوری
راحت اندوری
author img

By

Published : Aug 11, 2020, 7:48 PM IST

گذشتہ روز وہ کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے تھے، پھر انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

اس بات کی جانکاری انھوں نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر دی تھی۔

ان کے ہزاروں چاہنے والے ان کی زندگی کی دعا مانگ رہے تھے، مگر مشیت ایزدی کو کچھ اور ہی منظور تھا۔

راحت کورونا وائرس کو مات نہ دے سکے بلکہ خود مات کھا گئے۔

راحت اندوری
راحت اندوری

ان کے انتقال سے اردو شاعری کا ایک دور ختم ہوا۔ وہ مشاعرے کی جان ہوا کرتے تھے۔

ریاست کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان ٹوئٹ کے ذریعہ انہیں خراج عیقدت پیش کیا ہے۔ انھوں نے لکھا کہ راحت اندوری کا انتقال ریاست اور ملک کے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

وہیں بھارت کے وزیردفاع راج ناتھ سنگھ ٹوئٹ پر اپنے خراج عقیدت پیغام میں لکھا کہ وہ اردو شاعری کی قد آور شخصیت تھے، ان کے انتقال سے ادبی دنیا کو بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔

راحت اندوری کی پیدائش کی یکم جنوری 1950 کو اندور میں ہوئی تھی۔ اور وہیں ان کا انتقال 11 اگست 2020 کو ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے:عالمی شہرت یافتہ شاعر راحت اندوری کا انتقال

انھوں نے ایک بھرپور زندگی جی اور شاعری کے ذریعہ مایوس دلوں میں امید کی کرن پیدا کی۔

آنکھ میں پانی رکھو ہونٹوں پہ چنگاری رکھو

زندہ رہنا ہے تو ترکیبیں بہت ساری رکھو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.