پڈوچیری کے سینئر بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) رہنما اور رکن اسمبلی کے جی شنکر کا اتوار کو دل کا دورہ پڑنے سے اننتقال ہوگیا۔
وہ 70 برس کے تھے۔ اہل خانہ میں اہلیہ اور دو بیٹے ہیں۔
شنکر کو صبح سینے میں درد کی شکایت ہوئی اور کچھ دیر بعد انہوں نے آخری سانس لی۔
صنعتی شخصیت اور بی جے پی کی پڈوچیری یونٹ کے خرانچی رہے شنکر چار برس قبل اسمبلی رکن منتخب ہوئے تھے۔
وزیراعلی وی نارائن سامی، اسمبلی کے اسپیکر وی پی شیوا کولنتو اور ریاستی بی جے پی صدر وی سیماناتھ اور دیگر رہنما آنجہانی کی رہائش گا پر پہنچیں اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔