ETV Bharat / bharat

بھارت میں پَب جی پر پابندی - بھارت میں پب جی پر پابندی

مرکزی وزارت برائے اطلاعات و نشریات نے آن لائن مشہور گیم ایپ پَب جی سمیت 118 ایپس پر پابندی عائد کر دی ہے لیکن یہ پہلی بار نہیں ہے جب بھارت میں پَب جی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ مارچ 2019 میں گجرات کے احمدآباد، راج کوٹ، سورت، بڑودہ اور بھون نگر اضلاع میں پَب جی پر پابندی عائد کی گئی تھیں اور ساتھ ہی میں مقامی پولیس نے موبائل گیم کھیلنے والے نوجوانوں کو بھی گرفتار کیا تھا لیکن یہ پابندی محض ایک ہفتے میں ختم کر دی گئی تھیں۔

بھارت میں پب جی پر پابندی
بھارت میں پب جی پر پابندی
author img

By

Published : Sep 3, 2020, 3:43 PM IST

بھارت ۔ چین کے مابین جاری کشیدگی کے درمیان مرکزی حکومت نے ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے 118 چینی ایپز پر پابندی عائد کر دی ہے۔

پلیئر انون بیٹل گراؤنڈس جو پب جی کے نام سے بھی مشہور ہے۔ پب جی ایک آن لائن میدانی جنگ کا گیم ہے جسے سنہ 2017 میں لانچ کیا گیا تھا۔ لانچ ہونے کے فوراً بعد ہی پب جی دنیا کا سب سے مشہور ترین کھیل بن گیا ہے۔ یہ کھیل 100 کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کے ساتھ مقابلہ کرنے کی اجازت دیتا ہے اور جو اس جنگ میں فتح حاصل کرتا ہے، اسے پب جی میں چکن ڈنر ملتا ہے۔

پب جی جیسے گیم کو ایجاد کرنے والے برینڈین گرین نے آرما 2 اور ڈے زیڈ: بیٹل رائل نامی دیگر مشہور آن لائن گیموں کی تخلیق کی ہے۔

یہ گیم پی سی کے لیے پب جی کارپوریشن نے تیار کیا تھا، جو ایک کورین گیم ڈیولپر بلیو ہول کا ذیلی ادارہ ہے۔ کورین ڈیولپر نے چین کی سب سے بڑی گیمنگ کمپنی ٹینسٹ کے ساتھ شراکت داری کی تاکہ چین کے گیمنگ مارکٹ میں قدم رکھا جا سکے۔ ٹینسنٹ نے پب جی موبائل کا موبائل ورژن بھی لانچ کیا تھا۔

گیم کے لانچ ہونے کے فوراً بعد ہی اسے چینی عوام کی جانب سے خوب پسند کیا گیا لیکن چینی حکومت کی جانب سے اس گیم سے رقم کمانے کی منظوری نہیں ملی۔

بیٹل رائل نامی گیم پب جی موبائل نے 2020 کی پہلی ششماہی میں 1.3 بلین ڈالر (تقریباً 9 ہزار 713 کروڑ روپئے) کی عالمی آمدنی میں اضافہ دیکھا ہے، اس گیم نے ابھی تک مجموعی طور پر 3 بلین ڈالر ( 22 ہزار 457 کروڑ) روپئے کی کمائی کی ہے۔

پب جی موبائل نے صرف 2020 میں عالمی سطح پر 1.3 بلین ڈالر کی کمائی کی ہے۔ مارچ 2020 میں پب جی موبائل کی آمدنی ریکارڈ 270 ملین ڈالر رہی۔

دنیا بھر میں اب تک 74 ملین لوگوں نے پب جی کو ڈاؤن لوڈ کیا ہے۔

سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ والے ممالک

پوری دنیا میں بھارت میں سب سے زیادہ پب جی موبائل کو ڈاؤن لوڈ کیا گیا، تقریباً 175 ملین انسٹال کر کے بھارت پب جی کو ڈاؤن لوڈ کرنے میں سرفہرست رہا ہے۔ بھارت کے بعد چین 16.7 ملین پب جی کو ڈاؤن لوڈ کر کےدوسرے مقام پر ہے جبکہ 6.4 فیصد ڈاؤن لوڈ کے ساتھ امریکہ تیسرے نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب بھارت میں پب جی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ مارچ 2019 میں گجرات کے احمدآباد، راج کوٹ، سورت، بڑودہ اور بھون نگر اضلاع میں پب جی پر پابندی عائد کر دی گئی تھی اور ساتھ ہی میں مقامی پولیس نے موبائل گیم کھیلنے والے نوجوانوں کو بھی گرفتار کیا تھا، لیکن یہ پابندی محض ایک ہفتے میں ختم کر دی گئی تھی۔

وہ ممالک جس نے پب جی پر پابندی عائد کی ہوئی ہے

پاکستان: جولائی 2020 میں، پاکستان نے کھیل کی لت کو دیکھتے ہوئے عارضی طور پر PUBG پر پابندی عائد کر دی تھی۔ پاکستان ٹیلی مواصلات اتھارٹی (پی ٹی اے) نے یہ اقدام معاشرے کے مختلف طبقات سے شکایات موصول ہونے" کے بعد اٹھایا ہے۔

عراق: سنہ 2019 میں عراق نے ان کھیلوں کی وجہ سے عوام میں پیدا ہو رہے معاشرتی اور نفسیاتی مسائل کو دیکھتے ہوئے پب جی، فورٹنائٹ، بلیو وہیل اور اس طرح کے آن لائن ویڈیو گیمز پر پابندی عائد کر دی تھی۔ ملک کی پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ یہ کھیل معاشرے کے لئے نقصان دہ ہیں اور قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

جارڈن: جولائی 2019 میں جارڈن کی حکومت نے پب جی کے منفی اثرات کا حوالہ دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کر دی تھی۔ ملک کے کئی ماہرین نفسیات نے بار بار متنبہ کیا تھا کہ یہ کھیل تشدد کو بڑھاوا دیتا ہے اور نوجوانوں کو اس کی جانب راغب کرتا ہے۔

نیپال: اپریل 2019 میں بچوں اور نوعمروں کے لیے نقصان دہ جیسی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے پب جی پر پابندی عائد کر دی گئی تھی لیکن نیپال میں عائد کردہ پابندی کو جلد ہی ملک کی سپریم کورٹ نے یہ کہتے ہوئے ختم کر دیا کہ حکومت ایسی پابندی کو نافذ نہیں کر سکتی ہے جو ذاتی آزادیوں میں مداخلت پیدا کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.