ETV Bharat / bharat

'کفایتی و معیاری صحت خدمات مہیا کرانا حکومت کا مقصد'

مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ وہ عوامی صحت کے حوالے سے ایسا ماحول بنانے کی کوشش کرے گی جس میں ملک کے تمام شہریوں کو کفایتی اور اعلی معیاری صحت خدمات فراہم ہوں۔

providing-quality-and-standard-health-services-to-the-people-is-governments-purpose
author img

By

Published : Jul 18, 2019, 2:51 PM IST

سماجی ادارے 'یوا سماج سیوی'، 'جن سواستھ' اور 'سمگر مانو وکاس فاؤنڈیشن' کے اراکین نے سماجی کارکن اجے کمار کی قیادت میں مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن سے گزشہ ماہ ملاقات کی تھی، اس پر مرکزی وزارت صحت کی جانب سے آج مستعدی دکھاتے ہوئے ایک خط جاری کیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہےکہ مرکزی حکومت عام لوگوں کی صحت کے سلسلے میں کافی سنجیدہ ہے اور اس کے لیے باقائدہ حکومت کی طرف سے قومی صحت پالیسی بنائی گئی ہے، جس میں لوگوں کو کفایتی اور اعلی معیاری صحت خدمات مہیا کرائی جاسکیں،اس کا دھیان رکھا گیا ہے۔

اس میں خط میں کہا گیا ہے:'اس کے ساتھ ہی ہر عمر کے لوگوں کو بہتر سے بہتر صحت خدمات مہیا کرائی جاسکیں، اس کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔وزارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس طرح کے انتظامات کے ذریعہ ملک میں عوامی صحت کےلئے ایسا ماحول تیار کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ لوگ اسے مستقبل میں ایک حق کے طورپر استعمال کرسکیں۔حکومت کی کوشش ملک کے لوگوں کو کفایتی اور اعلی معیاری صحت خدمات مہیا کرانا ہے۔'

اس موقعے پر سمگر مانو وکاس فاؤنڈیشن کے چیئرمین اجے کمار نے کہا کہ وزارت کی طرف سے دئے گئے جواب سے واضح ہے کہ حکومت صحت کے سلسلے میں کافی سنجیدہ ہے ۔مرکز کی حالیہ حکومت نے اپنے پچھلے پروگرام میں ذہنی صحت کو بنیادی حق کا درجہ دےکر اپنی حساسیت کا ثبوت دیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ حکومت صحت کی سمت میں بہتر کام کرے گی۔

جن سواستھ اور سمگر مانو وکاس فاؤنڈیشن کی سکریٹری تنوجا سنہا اور فاؤنڈیشن کے رکن اور سواستھ سینا کے کنوینر دھیرج رائے سکریٹری رتناکر سنگھ نے بھی مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن کے تئیں شکریہ کا اظہار کیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.