ETV Bharat / bharat

'فخر ہے کہ ٹیم کے لیے بہترین مظاہرہ کرسکا' - best perform for the team

انگلینڈ کے خلاف بہترین کارکردگی کے بعد اسٹیو اسمتھ نے کہا ہے کہ انہیں فخر ہے کہ وہ ٹیم کے لیے اچھا کھیل سکے۔

فخر ہے کہ ٹیم کے لیے بہترین مظاہرہ کرسکا
author img

By

Published : Sep 16, 2019, 9:45 AM IST

Updated : Sep 30, 2019, 7:13 PM IST

انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز میں اپنی بہترین کارکردگی کی بدولت پلیئر آف دی سیریز کے خطاب سے نوازے گئے آسٹریلیائی بلے باز اسٹیو اسمتھ نے کہا ہے کہ انہیں فخر ہے کہ وہ ٹیم کے لیے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرسکے۔

انگلینڈ نے ایشیز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز اتوار کو آسٹریلیا کو 135 رنوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2۔2 سے برابر کرلی، حالانکہ گزشتہ ایشیز کی فاتح ہونے کی وجہ سے اس مرتبہ بھی یہ ٹرافی آسٹریلیا کے پاس ہی رہے گی۔

میچ کے بعد اسٹیو استمھ نے کہا 'انہوں نے انگلینڈ کے لیے پچھلے چند مہینوں میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں ٹیم کے لیے اچھا کھیل سکا، آپ کو اپنے اوپر بس بھروسہ ہونا چاہیے۔
میچ کے درمیانی اوورز میں وکٹ بلے بازی کے لیے عمدہ تھی، میتھیو ویڈ کریز پر ٹکے رہے اور انہوں نے ثابت کردیا کہ اگر آپ مضبوطی کے ساتھ کھڑے رہیں تو اس وکٹ پر اسکور کیا جاسکتا ہے، لیکن دیگر بلے باز ان کا ساتھ نہیں دے سکے۔

انگلینڈ کے تیز گیندباز اور پلیئر آف دی میچ کے خطاب سے نوازے گئے جوفرا آرچر کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا 'میں نے گزشتہ برس آرچر کو آئی پی ایل میں کھیلتے دیکھا تھا، ان کے پاس اچھی گیندبازی کا ہنر ہے، آرچر کا مستقبل بے حد روشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ ہمیشہ ایک بہترین کھلاڑی کی حیثیت سے ابھرنا چاہتے ہیں، اس کے لیے آپ کو مسلسل مشقت کرنی ہوتی ہے اور ایسے ہی بہترین مظاہرہ کرتے رہنا ہے اور اپنی ٹیم کو فتح یاب کرانا ہے۔

واضح رہے کہ اس سیریز میں 774 رن بنانے والے اسمتھ کو انگلینڈ کے بین اسٹوکس کے ساتھ مشترکہ طور پر پلیئر آف دی سیریز منتخب کیا گیا ہے، اسمتھ نے ایشیز کے چار میچز میں 144، 142، 92، 211، 82، 80 اور 23 رنز بنائے۔

خیال رہے کہ اسمتھ کو مسلسل دوسری مرتبہ ایشیز سیریز میں كامپٹن ملر ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔

Intro:Body:

dfasdfsd

Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 7:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.