ETV Bharat / bharat

برطانیہ میں بھی سیاہ فاموں کے حق میں احتجاج

author img

By

Published : Jun 1, 2020, 4:51 PM IST

سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کے قتل پر مظاہروں کا سلسلہ برطانیہ پہنچ گیا ہے۔

protests in favor of blacks in britain too
برطانیہ میں بھی سیاہ فاموں کے حق میں احتجاج

سفید فام امریکی پولیس اہلکار کے ہاتھوں سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کے قتل پر مظاہروں کا سلسلہ برطانیہ تک جا پہنچا۔

سیاہ فام افریقی امریکیوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے لندن کی سڑکوں پر مارچ کیا گیا۔

علاوہ ازیں کل سے برطانیہ کے بڑے شہروں برمنگھم، مانچسٹر، کارڈف اور گلاسگو میں بھی مظاہروں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی ریاست مینی سوٹا میں ایک سفید فام پولیس افسر نے سیاہ فام شہری کو گرفتار کرتے ہوئے اس کی گردن پر گھٹنا رکھا تھا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔

واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد امریکا میں مظاہرے پھوٹ پڑے تھے جس کا دائرہ ریاست مینی سوٹا سے نکل کر دوسری ریاستوں تک پھیل گیا ہے۔

سیاہ فام شخص کے قتل میں ملوث مطلوبہ پولیس اہلکار کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.