ETV Bharat / bharat

بہارحکومت کے خلاف کوٹہ میں بہاری طلبا کا احتجاج - بہار حکومت اپنے طلبا کا ساتھ دے

کوٹہ کے لینڈ مارک سٹی علاقے میں بہار کے طلباء نے بہار حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرسب کو سمجھایا اورانہیں وہاں سے ہٹا یا۔ پولیس نے اس معاملے کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی سمجھتے ہوئے ان پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

بہارحکومت کے خلاف کوٹہ میں بہاری طلبا کا احتجاج

author img

By

Published : Apr 28, 2020, 1:01 PM IST

ریاست راجستھان کے ضلع کوٹہ کے کوچنگ سینٹرز کے طلبہ اب اپنے اپنے گھروں کو جا رہے ہیں راجستھان حکومت نےکوٹہ میں تعلیم حاصل کرنے والے ان بچوں کو ان کے گھر پہنچانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس پر عمل جاری ہے۔

بہارحکومت کے خلاف کوٹہ میں بہاری طلبا کا احتجاج

ذرائع کے مطابق راجستھان میں پھنسے ریاست بہار کے طلبہ کو حکومت واپس نہیں لےجا رہی ہے۔اگرچہ بہار حکومت نے ٹیکسی یا نجی گاڑیوں سے طلبا کو بہار میں داخلے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا ہے۔لیکن زیادہ کرایہ کی وجہ سے طلبہ واپس نہیں جاسکتے ہیں۔ اس کے خلاف بہار کے طلبہ نے پیر کو لینڈ مارک سٹی علاقے میں مظاہرہ کیا، جس میں طالبہ کی بھی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

سماجی دوری کا خیال کرتے ہوئے طلبہ نے بہار حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر پہلے ان سب کو سمجھایا اور انہیں وہاں سے ہٹا دیا۔

آپ کو بتا دیں کہ راجستھاں پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے سبب ان طلبہ پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر احتجاج کرنے والے طالب علم ہاسٹل کے مالک اور کوچنگ آپریٹر کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ تاہم درج ایف آئی آر میں کسی کا نام نہیں لیا گیا ہے۔

پولیس کا خیال ہے کہ ہاسٹل کے مالک اور کوچنگ آپریٹر نے طلبا کو مظاہرے پر اکسایا ہے۔ کنہاڑی پولیس آفیسر کے مطابق پورے دھرنے کی ویڈیو گرافی کی گئی ہے۔ اس میں شامل طلبا کے ہاسٹل کا پتہ لگا کر اس کام میں ملوث افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.