ETV Bharat / bharat

چراغ چلا کر ملک میں بڑھتی بے روزگاری کے خلاف احتجاج

سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی ہدایت پر، ضلع امروہہ کے حسن پور میں سابق کابینی وزیر اور قومی سکریٹری کمال اختر نے دفتر میں چراغ جلا کر ملک میں بڑھتی بےروزگاری کے خلاف احتجاج کیا۔

Protest against rising unemployment in the country by lighting a lamp
چراغ چلا کر ملک میں بڑھتی بے روزگاری کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Sep 10, 2020, 3:19 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کے حسن پور میں سابق وزیر اعلی اور سماج وادی پارٹی کے قومی صدر کے اعلان پر، رات کے 9 بجے 9 منٹ کے لیے سابق کابینی وزیر اور سماج وادی پارٹی کے قومی سکریٹری کمال اختر کے دفتر میں چراغ روشن کیے گئے۔

چراغ چلا کر ملک میں بڑھتی بے روزگاری کے خلاف احتجاج

اس موقع پر، سابق وزیر کمال اختر نے کہا کہ' بی جے پی حکومت نے کورونا وائرس کے دوران تالی اور تھالی بجانے کا کام کر کے ملک کے لوگوں کو گمراہ کیا ہے۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو سمجھنا چاہئے کہ اس وقت کورونا کے ساتھ ساتھ ملک میں بے روزگاری سب سے بڑی وبا ہے۔ یہ اقدام پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی ہدایت پر بے روزگار نوجوانوں اور ان کے اہل خانہ کے گھر کے اندھیروں کو دور کرنے اور سوئی ہوئی حکومت کو بیدار کرنے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

'دادی-نانی کے نسخوں کو عالمی شناخت دلانے کی ضرورت'

کمال اختر نے الزام لگایا کہ حکومت روزگار کی فراہمی کے بجائے لوگوں کو ذات پات مذہب میں بانٹ رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.