ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے ایک احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا جس میں مقررین نے ملک میں روز بہ روز بڑھتے ہوئے ہجومی تشدد پر گہری تشویش کا اظہار کیا، اور کہا کہ ہم ہندوستان کو لنچستان بننے نہیں دیں گے۔
اس احتجاج میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور حال ہی میں جھارکھنڈ میں ہجومی تشدد کا شکار ہوئے تبریز انصاری کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا۔
احتجاجیوں نے قصور واروں کے لیے سخت سزا کا مطالبہ کیا، اور لاقانونیت کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
سماجی کارکن شیخ ہارون نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تبریز انصاری پر ہجومی تشدد اور دیگر علاقوں میں مسلمانوں پر ہورہے ظلم کے متعلق کہا کہ یہ بی جے پی کا ایجنڈا ہے اور مغربی بنگال میں آنے والے انتخابات کے کیے ماحول اس طرح کا ماحول بنایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ اس احتجاج کو شہر کی سماجی تنظیم 'موومنٹ فار جسٹس' نے منعقد کیا جس میں کئی دیگر سماجی نتظیموں نے بھی شامل ہو کر اظہار یکجہتی کی۔
احتجاجیوں نے حکومت سے ہجومی تشدد کے خلاف سخت سے سخت قانون بنانے کا مطالبہ کیا جس سے نفرت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔