ETV Bharat / bharat

توہینِ رسالت ﷺ کے خلاف رضا اکیڈمی کا احتجاج - emannual macorne

ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں مسلم چوک میں فرانس میں شان رسالت میں ہوئی گستاخی اور فرانس صدر ایمانیول میکرون کے اسلام مخالف بیان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

فرانس میں شان رسالت میں ہوئی گستاخی کےخلاف رضا اکیڈمی کا احتجاج

author img

By

Published : Nov 12, 2020, 10:16 PM IST

اس موقع رضا اکیڈمی کے ذمہ داران نے کہا کہ فرانس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی گئی ہے۔ مسلمان نبی کی شان میں گستاخی میں برداشت نہیں کرسکتے۔ مذہب اسلام امن پرست مذہب ہے اور اسلام میں کبھی بھی کسی بھی مذہب کی توہین نہیں کی گئی۔

فرانس میں شان رسالت میں ہوئی گستاخی کےخلاف رضا اکیڈمی کا احتجاج

مگر دیگر مذاہب کے شرپسندوں افراد کی جانب سے مذہب اسلام کی توہین کرتے ہوئے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی ہمیشہ کوششیں کی جاتی رہی ہیں۔ مسلمان نبی کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے۔

آج دنیا بھر میں فرانس کی اس حرکت کے خلاف مسلمان احتجاج کررہے ہیں۔ بھارت کے مسلمان بھی اپنے اس ملک کے دستور کے تحت دیے گئے حقوق کے مطابق احتجاج کررہے ہیں۔ بھارت کے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ فرانس کی حکومت پر دباؤ ڈال کر اس گستاخی کی معافی مانگنے کے لئے کہا جائے۔

اقوام متحدہ سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی مذاہب کی توہین کرنے والوں پر سخت قانونی کارروائی کرنے کے لئے قانون سازی کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.