تمل ناڈو کے چینائی میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شہریت ترمیمی قانون، اور این پی آر کے خلاف مظاہرہ کیا۔
تمل ناڈو توحید جماعت کی کال پر کثیر تعداد میں عوام نے مدراس ہائی کورٹ کے بازو زبردست مظاہرہ کیا۔اس احتجاج میں خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی،خواتین ہاتھوں میں ترنگا اور پیشانی پر،نو این پی آر، کی پٹیاں لگائیں تھیں۔،جیل بھرو، کی آواز دیکر یہ احتجاج کیا جارہا ہے۔تمل ناڈو توحید جماعت ایک غیر سیاسی تنظیم ہے۔
اس دوران علاقے واشرمن پیٹ، میں سی اےاے،این پی آر اور این آر سی کو لیکر کئی دنوں سے کیے جارہے احتجاج کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔
کورونا وائرس کی وجے حکومت تمل ناڈو نے تمام اسکولز،مالز،سوپرمارکٹز،تھیٹرز،پبز،سومنگ پولز،جمز کو 31 مارچ تک بند کرنے کا حکم دیا ہے۔اور کسی بھی مقام پر لوگوں کو جمع ہونے سے پرہیز کرنے کی اپیل کی۔
عبادت گاہوں میں جمع ہونے کے موقع پر بھی اسکریننگ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، عوام سے کہا کہ گیا کہ اگلے 15 دنوں تک دیگر ریاستوں کا دورہ نہ کریں۔
واضح رہے کورونا وائرس کے بھارت میں سرکاری اطلاعات کے مطابق 147 کیسز درج ہوئے ہیں اور تین افراد فوت ہوئے ہیں۔