ETV Bharat / bharat

جامعہ میں یوم جمہوریہ پر تقریب کا انعقاد - jamia people celebrated republic day

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں آج 71 ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات پورے جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ روایت کے مطابق، اس کا اہتمام جامعہ کے اسکول کیمپس میں کیا گیا تھا جہاں اسکول کے طلباء نے اسٹیج سنبھالا اور حب الوطنی پر مبنی رنگ برنگے پروگرام پیش کرکے سب کا دل موہ لیا۔

جامعہ میں یوم جمہوریہ پر تقریب کا انعقاد

author img

By

Published : Jan 26, 2020, 6:13 PM IST

Updated : Feb 25, 2020, 5:06 PM IST

اس پروگرام میں جامعہ یونیورسٹی اور اس کے تمام اسکولوں کے اساتذہ، طلباء، عملہ اور طلباء کے والدین نیز جامعہ نگر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جامعہ میں یوم جمہوریہ پر تقریب کا انعقاد
جامعہ میں یوم جمہوریہ پر تقریب کا انعقاد

جشن بہار ٹرسٹ کی بانی کامنا پرساد اور ڈاکٹر محسن ولی، جو بھارت کے تین صدور کے فزیشن رہ چکے ہیں، اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر الیاس حسین، رجسٹرار اے پی صدیقی (آئی پی ایس) سمیت تمام شعبوں کے صدور و سربراہان موجود تھے۔

ہر بار کی طرح اس مرتبہ بھی نرسری اسکولوں کے طلبہ نے اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان کمسن بچوں نے کھیل، سائنس، تعلیم اور تفریح وغیرہ کے میدان میں ملکی کامیابیوں کو خوبصورت انداز میں پیش کیا۔

اس پروگرام کا آغاز جامعہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے قومی پرچم لہرا کر کیا۔ قبل ازیں این سی سی کیڈٹس نے انہیں گارڈ آف آنر دیا۔ بعد ازاں اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بھارتی دستور اہل وطن کی رہنمائی میں ایک عظیم دستاویز ہے اور ہمارا فرض ہے کہ ہم پوری عقیدت کے ساتھ اس پر عمل پیرا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں جامعہ اپنی ذمہ داری بخوبی نبھا رہی ہے اور اس کے نتیجے میں یہ قومی اور بین الاقوامی درجہ بندی میں مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ فکری اور اخلاقی دونوں اعتبار سے مضبوط ہے۔ پروفیسر اختر نے 71 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر حاضرین کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ قومی درجہ بندی میں 12 ویں پوزیشن پر ہے اور قومی اور بین الاقوامی درجہ بندی میں اس کا عروج یہاں کے طلباء، اساتذہ اور دیگر جملہ تدریسی و غیر تدریسی عملہ کے خلوص اور محنت کی عکاس ہے۔

وائس چانسلر نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ زندگی میں کامیابی کے حصول کے لیے کبھی ہار نہ مانیں۔ پروفیسر اختر نے اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء ہر ممکنہ معیار، اعلی اخلاق اور یونیورسٹی کی ساکھ کے لیے جد و جہد کریں یہی ہماری جامعہ اور آپ کی نیک نامی کا باعث ہوگا۔

انہوں نے نان ٹیچنگ اسٹاف کی طرف سے یونیورسٹی کے کام کاج کو بہتر بنانے کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو بھی سراہا۔

انہوں نے طلباء کے والدین اور سرپرستوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں پر توجہ دیں تاکہ وہ ان کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کا بھی نام روشن ہو۔

تقریب کا آغاز جامعہ سیکنڈری سینیئر اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر عتیق الرحمٰن کے خطاب سے ہوا جس میں انھوں نے ملک کے اتحاد، آزادی، سالمیت اور اس کے تحفظ نیز معاشرتی ہم آہنگی پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر ظفر احمد صدیقی کے شکریہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

Intro:Body:

999

Conclusion:
Last Updated : Feb 25, 2020, 5:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.