ETV Bharat / bharat

نامکمل دستاویزات کی وجہ سے پرینکا گاندھی کو شملہ آنے کی اجازت نہیں - پرینکا گاندھی کی خبریں

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کو نامکمل دستاویزات کی وجہ سے شملہ آنے کی اجازت نہیں ملی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ وہ شملہ کے چھرابڑا میں واقع اپنے گھر آئیں گی اور اس کے لیے انہوں نے کووڈ ای پاس رجسٹریشن کے تحت درخواست دی ہے۔ وہیں درخواست میں کچھ دستاویزات نامکل ہونے کی وجہ سے پرینکا واڈرا کو شملہ آنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

نامکمل دستاویزات کی وجہ سے پرینکا واڈرا کو شملہ آنے کی اجازت نہیں

author img

By

Published : Aug 7, 2020, 7:44 PM IST

کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کو شملہ آنے کے لیے انتظار کرنا پڑے گا۔ دستاویزات نامکمل ہونے کی وجہ سے فی الحال انہیں اجازت نہیں ملی ہے۔ پرینکا واڈرا نے شملہ آنے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے اجازت مانگی ہے۔

اطلاع کے مطابق وہ شملہ کے چھرابڑا میں واقع اپنے گھر آنا چاہتی ہیں۔ اس کے لیے انہوں نے کووڈ ای پاس کے رجسٹریشن کے تحت درخواست کی ہے۔ اس درخواست میں پرینکا اور ان کے بچوں کے علاوہ کل 12 نام شامل ہیں۔

درخواست میں کچھ دستاویزات نامکمل ہونے کی وجہ سے ابھی تک پرینکا واڈرا کو آنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق ان کے ساتھ آنے والے لوگوں میں دہلی، گروگرام، بنگلورو اور نوئیڈا کے ان کے کچھ دوست بھی شامل ہیں۔

پرینکا واڈرا نے درخواست میں 10 سے 30 اگست تک شملہ جانے کی اجازت کا مطالبہ کیا ہے۔انہیں شملہ آنے کے لیے کووڈ کی منفی رپورٹ بھی ساتھ لانی ہوگی۔کورونا جانچ کی رپورٹ ساتھ نہ لانے پر انہیں 14 دن کے لیے قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

تاہم پرینکا واڈرا نے ضلعی انتظامیہ کو یقین دلایا ہے کہ وہ چھرابڑا میں ہی رہیں گی اور باہر نہیں جائیگی۔واضح رہے کہ وہ کورونا اور سیاست سے دور پرینکا شملہ میں اپنے گھر آنا چاہ رہی ہیں لیکن ابھی تک انہیں اجازت نہیں ملی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.