اپنے پہلے ٹویٹ میں پرینکا گاندھی نے مہاتما گاندھی کے خیالات پر مبنی اپنے پہلے ٹویٹ میں کہا کہ ' تشدد کا راستہ نہ اپنایا جائے۔ اس سے دوری بنائی جائے'۔
انہوں نے مہاتما گاندھی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تشدد کی وجہ سے آنے والی اچھائی عارضی ہے جبکہ برائی مستقل ہے۔
قبل ذکر ہے پرینکا گاندھی نے 11 فروری کو ٹویٹر پر اپنا اکاونٹ بنایا تھا۔
اس موقع پر کانگریسکی جنرل سکریٹری نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا' اس سے بڑی کوئی حب الوطنی نہیں ہے کہ آپ بیدار رہیں ،آپ کی بیداری ایک ہتھیار ہے، آپ کا ووٹ ایک ہتھیار ہے، لیکن یہ ایک ایسا ہتھیار ہے جس سے کسی کو چوٹ نہیں پہنچانی، کسی کو رنجیدہ نہیں کرنا، کسی کو نقصان نہیں پہنچانا ہے، یہ ایک ایسا ہتھیار ہے جو آپ کو مضبوط بنائے گا'۔
ان کی ٹویٹ کو تقریباً 16000 سے زائد لوگوں نے لائک اور 5000 سے زائد لوگوں نے ری ٹویٹ کیا ہے۔