ETV Bharat / bharat

علم کی شمع روشن کرنے والا پھل بیچنے پر مجبور

author img

By

Published : Jul 1, 2020, 7:27 PM IST

چتردرگا میں ایک مقامی نجی اسکول کے ٹیچر اپنے گھر کا خرچ پورا کرنے کے لیے گلیوں میں گھوم گھوم کر پھل فروخت کر رہے ہیں۔

teacher selling
teacher selling veg

ریاست کرناٹک کے ضلع چتر درگا میں نجی اسکول کا ایک ٹیچر دو وقت کی روٹی کے لیے گلیوں میں در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کیا تھا، جس کے بعد لاکھوں لوگوں کی نوکریاں چلی گئیں۔

چتردرگا کے اویناش بھی ان افراد میں سے ایک ہیں۔ اویناش ایک نجی اسکول میں فیزیکل ٹیچر تھے اور آج وہ گلیوں میں گھوم کر پھل بیچ رہے ہیں۔

گھر کا خرچ چلانے کے لیے ٹیچر پھل بیچنے پر مجبور

نجی اسکول کی جانب سے اساتذہ کو تنخواہ نہیں مل رہی ہے، جس کی وجہ سے ہزاروں ٹیچرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران اسکول بند ہیں، جس کی وجہ سے بچے اسکول نہیں آ پا رہے ہیں، ایسے میں اسکولوں کو بچوں کی فیس بھی نہیں مل رہی ہے اور یہی وجہ سے ہے کہ نجی اسکول کے اساتذہ آج دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

نجی اسکولوں کے اساتذہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے اپیل کر رہے ہیں کہ جس طرح مزدوروں اور آٹو ڈرائیورز کو مالی مدد دی جارہی ہے، ایسے ہی انہیں بھی مالی امداد فراہم کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.