ویسٹ بنگال کلینکل اسٹیبلیشمنٹ ریگولیٹری کمیشن (ڈبلو بی سی ای آر سی) نے توپسیا کے ایک نجی ہسپتال پر لاپروائی برتنے پر ایک لاکھ دس ہزار روپے کا جرمانہ عائد کر دیا۔
یہ واقعہ گذشتہ برس دسمبر کا ہے جب نجی اسپتال میں ایک مریضہ کے چہرے سے آکسجن ماسک گرنے سے ان کی موت ہو گئی تھی
کمیشن کے مطابق گزشتہ برس لاپروائی کے سبب ایک مریضہ کی موت ہو گئی تھی. یہ لاپروائی اسی تھی کہ اسے کسی بھی قیمت پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نجی ہسپتال انتظامیہ کو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ پروفیشنل ذمہ داری کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ادارے سے کہیں انسان کی جان کی قیمت ہوتی ہے.
کمیشن نے مزید کہا کہ پورے معاملے کی ہر زاویے سے تفتیش کی گئی۔ اس میں صرف اور صرف نجی اسپتال کو ہی قصوروار پایا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں ایک خاتون کو توپسیا کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
اس خاتون کو آئی سی یو میں رکھا گیا لیکن رات میں مریضہ کے منہ پر سے آکسجن کا ماسک ہٹ گیا تھا. اس وقت ڈیوٹی پر موجود نرس سو گئ تھی۔
گھر والوں کی مداخلت کے بعد نرس نیند سے بیدار ہوئی اور اس کے بعد مریضہ کو دوبارہ آکسجن ماسک لگایا۔ لیکن چند گھنٹون کے اندر ہی ان کی موت ہو گئی گھر والوں نے اس واقعے کے خلاف کمیشن سے شکایت کی۔