ETV Bharat / bharat

نجی اسپتالوں کی لوٹ کھسوٹ پر لگی روک

چالیس نجی اسپتالوں کو لوٹانے پڑے کووڈ-19 مریضوں کے 3 کروڑ 46 لاکھ روپیے۔

author img

By

Published : Aug 21, 2020, 10:34 PM IST

نجی اسپتالوں کی لوٹ کھسوٹ پر لگی روک
نجی اسپتالوں کی لوٹ کھسوٹ پر لگی روک

کورونا وائرس سے متاثرہ پریشان حال افراد کو جسمانی اور مالی دونوں طرح کی تکلیف اور مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کوویڈ-19 کے مریضوں کو کورونا کے خوف اور سانس لینے میں دقت کے ساتھ ساتھ، نجی اسپتالوں کی جانب سے انھیں دیے جا رہے من مانی بلوں کی وجہ سے انکی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جا رہی ہیں۔

تاہم اب اس پر کیس حد تک روک لگی ہے اور نجی اسپتالوں کی من مانی کو کنٹرول کرنے کے لئے ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ذریعے چارٹرڈ افسران کی ایک ٹیم نے جانچ پڑتال کے بعد 2032 ایسے معاملات میں 40 نجی اسپتالوں سے 3 کروڑ 46 لاکھ کی رقم مریضوں کو واپس دلائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا واٸرس کیسز اور اموات کی شرح میں مسلسل اضافہ

نجی اسپتالوں کی جانب سے من مانی بل دینے اور بڑے پیمانے پر مریضوں کے ساتھ لوٹ کھسوٹ کرنے بہت ساری شکایات سامنے آ تی رہی ہیں ۔ نجی اسپتالوں کی جانب سے کوویڈ-19 کے مریضوں کو لاکھوں روپیوں کے بل ہاتھ میں تھمائے جا رہے ہیں، اور اس سلسلے میں اسپتال کی انتظامیہ کوئی واضح اور مناسب وضاحت بھی کرنے کو تیار نہیں ایسی معتعد شکایتوں کے بعد اس ضمن میں بدھ کے روز ممبئی ہائی کورٹ نے اسے سنجیدگی سے لیا۔ جس کے بعد نجی اسپتالوں کی من مانی کو کنٹرول کرنے کے لئے ممبیہ میونسپل کارپوریشن کے ذریعے افسران کی ایک ٹیم کو اس کی جانچ کے لیے مقرر کیا گیاتھا۔اس ٹیم نے اب تک 2032 شکایتوں کی جان پڑتال کی اور اس ضمن میں ابتک 40 نجی اسپتالوں سے 3 کروڑ 46 لاکھ روپوں کی وصولی کی ہے۔

کورونا کے پھیلاؤ میں اضافے کی وجہ سے ماہ اپریل میں، ممبئی میونسپل کارپوریشن ( بی ایم سی) نے میونسپل اسپتالوں پر دباؤ کم کرنے کے لئے نجی اسپتالوں میں 80 فیصد بستروں کو مختص کیا تھا۔ واضح رہے کہ مئی میں ایک سرکلر جاری کیا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ نجی اسپتالوں کے جملہ بستروں ( بیڈ ) میں سے 80 فی صد بستر کوویڈ-19 مریضوں کے علاج کے لیے حکومت کے کنٹرول میں لیے جائیں ۔اور اس کے لیے حکومت کی جانب سے نرخ فیس بھی طئے کر دی گئی تھی۔ تاہم، علاج کرانے والے مریضوں سے طئے شدہ فیس سے بیت زیادہ اور من مانی طریقوں سے رقم وصول کی جا رہی تھی ۔ ایسی شکایاتیں سامنے آنے کے بعد کہ بہت سے نجی اسپتال غلط اور من مانی طور پر بل وصول کر کے مریضوں کے ساتھ لوٹ کھسوٹ کر رہے ہیں، بی ایم سی نے 5 چارٹرڈ افسران کی ایک ٹیم کی سربراہی میں 75 آڈیٹرز کی ایک ٹیم تشکیل دی ہے۔

ذرائع کے مطابق، ٹیم کو اپریل سے اگست تک 2032 شکایات موصول ہوئی ہیں۔ ان میں سے 185 شکایاتیں غیر واجبی بلوں سے متعلق تھیں، اور دیگر 1847 شکایات دوسرے امور کے بارے میں تھیں۔ ہر چارٹرڈ افسر سات سے آٹھ نجی اسپتالوں کا ذمہ دار ہے۔ اس کے مطابق ، آڈیٹرز کی ٹیم نے ہر اسپتال کے بلوں کی تصدیق کی ہے اور متعلقہ مریضوں کو کل 3 کروڑ 46 لاکھ روپیوں کی رقم واپس دلائی ہے۔

اس ضمن میں اختیار کیے گئے طریقہ کار کے مطابق ، مریضوں سے غیر مناسب بلوں کی شکایات موصول ہونے کے بعد ، کارپوریشن کے آڈیٹرز کی ٹیم پہلے متعلقہ اسپتال کو بل کا جائزہ لینے اور رپورٹ پیش کرنے کے لیے ایک تاریخ مقرر کرتی ہے ۔ اس کے بعد پیش کردہ حتمی بل کی دوبارہ جانچ آڈیٹروں کے ذریعہ کی جاتی ہے۔ اگر اس میں غیر معقول چارجز مل جاتے ہیں تو متعلقہ اسپتال بل کم کرنے کے لیے کہا جاتا ہے۔ پچھلے چار مہینوں میں ، این ایم سی نے 3 کروڑ 46 لاکھ نان پرفارمنس بلوں کی جانچ پڑتال کی ہے اور متعلقہ مریضوں کو معاوضہ واپس دلایا ہے۔ اس طرح کی کارروائی سے اب مریضوں کی شکایات کی تعداد کم ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.