ETV Bharat / bharat

وزیراعظم کا آسام دورہ آج

وزیراعظم نریندر مودی آج شمال مشرقی ریاست آسام کے کوکر جھار میں 'بوڈو معاہدے' کے جشن میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم کا آج آسام دورہ، بوڈو معاہدہ کے جشن تقریب میں کریں گے شرکت

author img

By

Published : Feb 7, 2020, 8:50 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 12:04 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی آج شمال مشرقی ریاست آسام کے کوکر جھار میں 'بوڈو معاہدے' کے جشن میں شرکت کریں گے۔

گذشتہ دسمبر میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف شمال مشرقی ریاستوں میں زبردست مظاہرہ شروع ہو نے کے بعد سے وزیراعظم آج پہلی بار شمال مشرقی بھارت کا دورہ کریں گے۔

واضح رہے کہ آسام میں شدید احتجاج میں کئی افراد ہلاک ہوئے تھے، اس کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے تھے، کشیدگی کی وجہ سے مودی اور جاپانی وزیراعظم شنزو آبے کے مابین دسمبر میں گوہاٹی میں ایک سربراہی اجلاس ہونا تھا لیکن 'سی اے اے' مخالف مظاہروں کی وجہ سے اسے منسوخ کرنا پڑا تھا۔ اتنا ہی نہیں حال ہی میں گوہاٹی میں منعقد 'کھیلوانڈیا' کے افتتاح کے لیے انہیں مدعو کیا گیا تھا لیکن احتجاج کے باعث وہ اس میں شریک نہیں ہوئے تھے۔

کوکراجھار کے دورے سے قبل وزیر اعظم مودی نے ایک ٹویٹ کیا، 'کل میں اپنے آسام کے دورے کو لے کر بے قرار اور منتظر ہوں، میں عوامی جلسے سے خطاب کے لئے کوکرجھار میں رہوں گا، ہم بوڈو معاہدے کے کامیاب دستخط کا جشن منائیں گے جس سے کئی دہائیوں کی دشواریوں کا خاتمہ ہوگا، اس سے امن اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا'۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

حکومت نے 27 جنوری کو نیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ آف بوڈولینڈ (این ڈی ایف بی) آل بوڈو اسٹوڈنٹس یونین اور سول سوسائٹی کے ایک گروپ کے ساتھ بوڈو معاہدے پر دستخط کیا تھا، اس کا مقصد آسام کے بوڈو اکثریتی علاقوں میں طویل مدتی امن لانا ہے۔

ایک حالیہ ٹویٹ میں وزیر اعظم نے دستخط کیے جانے والے دن کو 'بھارت کا ایک بہت ہی خاص دن' قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے بوڈو کمیونٹی کے لیے تبدیلی کے نتائج سامنے آئیں گے'۔

اس معاہدے پر دستخط ہونے کے دو دنوں بعد 'این ڈی ایف بی' کے مختلف گروپوں کے 1615 سے زائد اراکین نے اپنے ہتھیار ڈال دیے تھے اور قومی دھارے میں شامل ہو گئے تھے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے تازہ ترین ریڈیو پروگرام 'من کی بات' میں اپیل کی ہے کہ جو لوگ تشدد کی راہ پر گامزن ہیں وہ قومی دھارے میں واپس آجائیں اور اپنے ہتھیار رکھیں۔

Intro:Body:

Urdu

Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 12:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.