مودی نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا،’’اس غیر معمولی فورس کے اہلکاروں کو 82 ویں یوم تاسیس کی مبارکباد۔ہمارے ملک مکو محفوظ رکھنے میں فورس فرنٹ پر تعینات رہتی ہے۔فورس کی ہمت اور پیشہ ور برتاؤ کی ہمیشہ تعریف ہوتی ہے۔آنے والے برسوں میں فورس اور نئی بلندیوں پر پہنچے۔‘‘
فورس کا قیام 27 جولائی 1939 کو نیمچ میں ہوا تھا۔اس وقت فورس کا نام کراؤن ریپریزینٹیٹو پولیس(سی آر پی) تھا۔ملک کے آزاد ہونے کے بعد پہلے وزیرداخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل نے نام سی آر پی ایف رکھا تھا۔