ETV Bharat / bharat

وزیراعظم مودی انڈیا گلوبل ویک میں افتتاحی خطبہ دیں گے - India Global Week

وزیراعظم نریندر مودی بدھ کو انڈیا گلوبل ویک 2020 میں افتتاحی خطبہ دیں گے۔ تین دن کی اس ورچوول کانفرنس میں 30 ممالک کے 5000 نمائندے شرکت کریں گے۔اس کانفرنس کا موضوع بی دی ریوائیول : انڈیا اینڈ اے بیٹر نیو ورلڈ ہے۔

وزیراعظم مودی انڈیا گلوبل ویک میں افتتاحی خطبہ دیں گے

author img

By

Published : Jul 8, 2020, 10:14 PM IST

اس میں مختلف شعبوں کے 250 اسپیکر 75 سیشنس میں 5000 عالمی نمائندوں سے خطاب کریں گے۔کانفرنس کی معزز شخصیات میں وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، ریلوے، صنعت و تجارت کے وزیرپیوش گوئل، جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر، جے سی مرمو شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ایشا فاؤنڈیشن کے بانی سد گورو، روحانی لیڈر شری شری روی شنکر، برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈامنک راب اور بھارت میں امریکی سفر کین جسٹس نیز کئی دیگر اہم شخصیات شامل ہیں۔پروگرام میں مدھو نٹراجن کی آتم نربھر بھارت پر شاندار پریزینٹیشن ہوگی اور مشہور ستار نواز پنڈت روی شنکر کے 100 ویں یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے تین ممتاز شاگرد موسیقی کا ایک پروگرام پیش کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.