ETV Bharat / bharat

لاک ڈاؤن میں صحافیوں کے حالات - کورونا بحران کے وقت صحافیوں کو تنخواہ نہیں

صحافیوں کی انجمنوں نے صحافیوں کو چھٹی پر بھیجنے اور تنخواہوں میں کٹوتی کی خبروں پر برہمی ظاہر کی۔

لاک ڈاؤن کے دوران صحافیوں کے حالات
لاک ڈاؤن کے دوران صحافیوں کے حالات
author img

By

Published : Apr 15, 2020, 9:32 PM IST

صحافیوں کی انجمنوں نے صحافیوں کو چھٹی پر بھیجنے اور تنخواہوں میں کٹوتی کی خبروں پر برہمی ظاہر کی۔

کووڈ-19 اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران کے درمیان کئی بڑے میڈیا اداروں کی طرف صحافیوں کی چھٹی اور تنخواہ میں کٹوتی کے بارے میں آنے والی خبروں پر صحافیوں کی انجمنوں نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

پریس ایسوسی ایشن، کُل ہند صحافی یونین، قومی صحافی یونین، اور ورکنگ نیوز کیمرہ مین ایسوسی ایشن کی آج ایک مشترکہ جاری پریس ریلیز میں اسے جلد بازی کا اقدام قرار دیا۔

مشترکہ میڈیا انجمنوں نے کہا کہ حکومت ہر شعبے میں کام کرنے والی صنعتوں سے ملازمین کو نہ نکالنے اور ان کی تنخواہ نہ روکنے کی اپیل کر رہی ہے۔

ایسے میں میڈیا اداروں کی طرف سے کچھ ایڈیشن بند کرنے، صحافیوں کی چھٹی کرنے یا انھیں بغیر تنخواہ کے چھٹی پر بھیجنے کی خبریں آرہی ہیں جو نامناسب ہیں۔

میڈیا کی صنعت کی آمدنی میں گزشتہ دہائیوں میں کافی اضافہ ہوا ہے لیکن اس کی خبریں جمع کرنے کی لاگت نہیں بڑھی ہے۔ آج بھی بھارتی صحافیوں کی تنخواہ دوسرے ممالک کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔

صحافیوں کی انجمنوں نے میڈیا اداروں کو اخراجات کو کم کرنے کے دوسرے طریقے تلاش کرنے اور ضرورت پڑنے پر حکومت سے مدد مانگنے کا مشورہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے وقت لوگوں تک صحیح معلومات پہنچانے میں صحافیوں کی ذمہ داری اور کردار اور بڑھ جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.