ETV Bharat / bharat

پاکستانی وزیراعظم کی امریکی صدر سے ملاقات طے

author img

By

Published : Jul 11, 2019, 9:31 AM IST

Updated : Jul 11, 2019, 10:32 AM IST

ایک برس قبل پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد عمران خان پہلی بار امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں۔

president-trump-will-meet-imran-khan-on-july-22-white-house

پاکستان کے وزیراعظم عمران خاں 22 جولائی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔

وائٹ ہاؤس نے بدھ کو جاری ایک بیان میں کہا: 'صدر ڈونلڈ ٹرمپ 22 جولائی کو پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا وائٹ ہاؤس میں خیر مقدم کریں گے۔'

وائٹ ہاؤس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان بہت زیادہ جدوجہد کا گواہ رہا ہے۔ اس دورے سے خطے میں امن واستحکام اور اقتصادی خوشحالی کے لیے امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعاون میں مضبوطی آئے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دوران صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم عمران خان کے مابین جنوبی ایشیا میں امن اور دونوں ممالک کے درمیان مستقل شراکت داری کے مقاصد، دہشت گردی، دفاع اور تجارت سمیت کئی معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔

ایک برس قبل پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد عمران خان پہلی بار امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں۔

پاکستانی میڈیا نے دو روز قبل ہی پاکستانی وزیراعظم کی امریکی صدر سے ملاقات کی خبر چلائی تھی۔

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی گزشتہ ماہ میڈیا سے کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جون میں وزیراعظم کو امریکہ دورے کی دعوت دی تھی، لیکن بجٹ سیشن کی وجہ سے اسے موخر کرنا پڑا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jul 11, 2019, 10:32 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.