ETV Bharat / bharat

صدرجمہوریہ کا حیدرآباد دورہ - صدرجمہوریہ گیان دھیان پروگرام میں حصہ لیں گے

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند آئندہ ماہ کی ایک اور دو تاریخ کو حیدرآباد کا دورہ کریں گے۔

president-ramnath-kovind-will-visit-hyderabad
صدرجمہوریہ کا حیدرآباد دورہ
author img

By

Published : Jan 29, 2020, 3:27 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 10:04 AM IST

وہ یکم فروری کی شام حیدرآباد پہنچیں گے اور کہنا ساہنتی ونم گیان دھیان کے مرکزواقع نندی گاما منڈل ضلع رنگاریڈی کا معائنہ کریں گے۔
صدر جمہوریہ رامچندرامشن کے نئے گلوبل ہیڈکوارٹرز کا افتتاح انجام دیں گے۔ صدرجمہوریہ گیان دھیان پروگرام میں حصہ لیں گے جہاں ان کے ساتھ 40ہزار افراد بھی اس پروگرام کا حصہ ہوں گے۔
کووند اسی روز بیگم پیٹ ایرپورٹ سے دہلی کے لئے روانہ ہوجائیں گے۔ صدر جمہوریہ اپنے قیام حیدرآباد کے موقع پر حیدرآباد کے راج بھون میں ایک رات شب بسری بھی کریں گے۔

رام ناتھ کووند 2014ء سے 2015ء تک بہار کے گورنر، 1994ء سے 2006ء تک راجیہ سبھا کے رکن رہے۔ سنہ 2017ء کے صدارتی انتخاب میں حزب اقتدار قومی جمہوری اتحاد کی جانب سے صدر جمہوریہ کے لیے نامزد کیے گئے اور کامیابی حاصل کی اور 25 جولائی 2017ء کو مسند صدارت پر فائز ہوئے۔ رام ناتھ بھارت کے دوسرے دلت صدر ہیں۔
سیاست میں آنے سے قبل رام ناتھ کووند نے سنہ 1993ء تک 16 برس وکالت کی اور دہلی عدالت عالیہ اور عدالت عظمی میں بھی وکیل رہے۔

Intro:Body:

newss

Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 10:04 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.