ETV Bharat / bharat

پریتی زنٹاآشوتش گواریکر کی فلم میں نظر آئیں گی - بالی ووڈ کی ڈمپل گرل

بالی ووڈ کی ڈمپل گرل پریتی زنٹا فلم ساز آشوتوش گواریکر کی فلم میں کام کرنے والی ہیں۔

پریتی زنٹاآشوتش گواریکر کی فلم میں نظر آئیں گی
author img

By

Published : Sep 9, 2019, 11:07 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 1:46 AM IST

پریتی زنٹا گزشتہ کافی وقت سے فلموں سے دور ہیں۔ پریتی زنٹا ایک بار پھر بالی ووڈ میں واپسی کے لئے تیار ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ آشوتوش گواریکرکی اگلی فلم میں پریتی زنٹا کو کاسٹ کیا جارہا ہے جس میں وہ پریش راول کی بہو کے کردار میں نظر آئیں گی۔

پریتی زنٹااپنے چھوٹے بریک کے بعد حال میں ہندستان واپس آئی ہیں۔ اب وہ اپنی اگلی فلم سائن کرنے کے لئے کافی پرجوش ہیں۔ پہلے کہا جارہا تھا کہ وہ ’ستے پہ ستا‘ کے ری میک میں ایک اہم کردار میں نظر آسکتی ہیں۔ اب ایک اور خبر آرہی ہے کہ پریتی زنٹا آشوتوش گواریکر کی اگلی فلم سائن کرسکتی ہیں۔

کہا جارہا کہ آشوتوش گواریکر کی اگلی فلم میں ایک نہایت اہم رول ملا ہے جس میں وہ پریش راول کی بہو کے کردار میں نظر آئیں گی۔ آشوتوش کی یہ فلم کوئی ہسٹوریکل ڈرامہ نہیں بلکہ سسر اور بہو کے ایک کیوٹ رشتے پر مبنی کہانی ہوگی۔ بتایا جارہا ہے کہ اگلے کچھ دنوں میں اس فلم کی شوٹنگ شروع ہوسکتی ہے۔

آشوتوش گواریکر اس فلم کو پروڈیوس کریں گے جبکہ ان کے اسسٹنٹ اس کا ڈائرکشن کریں گے۔ اس سے پہلے پریتی زنٹا فلم ’بھیاجی سپرہٹ‘ میں سنی دیول اور امیشا پٹیل کے ساتھ نظر آئی تھیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 1:46 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.