ETV Bharat / bharat

گیا میں ٹڈیوں کے حملہ سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر - locust infestation

بہار کے شہر گیا میں ٹڈیوں کے ممکنہ حملے سے نمٹنے کے لئے فائر بریگیڈ کی ٹیم کے ساتھ مارک ڈرل کیا گیا۔ مگدھ کمشنر اسنگبہ چوبا آؤکی ہدایت پر پودوں کے تحفظ کو لے کر فائر بریگیڈ کی تیاریوں کو چیک کرنے کے لئے ماک ڈرل کیا گیا۔

گیا میں ٹڈیوں کے حملہ سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر

author img

By

Published : Jun 26, 2020, 8:16 PM IST

گیا میں مارک ڈرل اسلئے کیا گیا کیونکہ جمعرات کو روہتاس اور کیمور میں ٹڈیوں کا ایک دستہ دیکھا گیا تھا جس کے بعد رات کے وقت پلانٹ پروٹیکشن کیمیکل چھڑک کر بڑی تعداد میں ٹڈیوں کو ہلاک کر دیا گیا لیکن ٹڈیوں کا ایک گروپ اورنگ آباد اور گیا کی طرف بڑھا ہے۔

اسی کو لے کر گیا کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ ضلعی زراعت آفیسر گیا اشوک کمار سنہا نے بتایا کہ ٹڈیوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جارہی ہے ، تمام بلاکس کی دیہی دفاعی ٹیموں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ زراعت کوآرڈینیٹر اور کسانوں کے مشیر کو ہدایت کی گئی ہے کہ جیسے ہی اس علاقے میں ٹڈیوں کی سرگرمی دیکھی جائے ہیڈ کوارٹر کو مطلع کریں۔

گیا میں ٹڈیوں کے حملہ سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر
گیا میں ٹڈیوں کے حملہ سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر

16 چھوٹی اور 12 بڑی فائر بریگیڈوں کی ٹرینوں کو ضلع میں سب ڈویزن اور بلاک سطح پر تیار رہنے کو کہا گیا ہے۔ چھوٹی گاڑی کی گنجائش 400 لیٹر اور بڑی گاڑی کی گنجائش 4500 لیٹر ہے۔ اس کے علاوہ رات میں کیڑوں کو مارنے کے لئے چھڑکاو پاوراسپرے مشین ہائیلوجن لائٹ ، سائلینٹ جنریٹر وغیرہ کا مناسب انتظام کیاگیا ہے۔

پلانٹ پروٹیکشن آفس میں 200 لیٹر لیمبڈا سیہلوترین کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور اگلے حکم تک 150 لیٹر لیمبڈا سیہلوترین،50 لیٹر ڈیلمو تھرین اور 100 لیٹر فیپرونیل جراثیم کی فروخت پر پابندی روک لگائی گئی ہے۔ ساتھ ہی کوشل ورکرز کو بھی کیڑے مار دوا چھڑکنے کے لئے مستعد رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ایگریکلچر آفیسر نے بتایا کہ ٹڈیوں کے ممکنہ حملے کے پیش نظر بازار سمیتی کے احاطے میں واقع درختوں پر فائر بریگیڈ کی ٹیم کے ہمراہ پانی کا استعمال کرتے ہوئے ایک مارک ڈرل کی گئی اور فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو ٹڈیوں کو ہلاک کرنے کی اطلاع دی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.