ETV Bharat / bharat

پرنب مکھرجی کی حالت ہنوز نازک - پرنب مکھرجی

سابق صدر جمہوریہ ہند پرنب مکھرجی کی صحت میں پیر کے روز بھی بہتری نہیں آئی اور ان کی حالت بدستور نازک بتائی جا رہی ہے۔

pranab mukharjee
pranab mukharjee
author img

By

Published : Aug 17, 2020, 6:21 PM IST

آرمی ہسپتال کی جانب سے جاری کردہ ہیلتھ بلیٹن میں آج صبح بتایا گیا کہ پرنب مکھرجی کی حالت اب بھی تشویشناک ہے اور ان پر لگاتار نظر رکھی جارہی ہے۔

دہلی کینٹ کے آرمی ریسرچ اینڈ ریفرل اسپتال کے ہیلتھ بلیٹن میں بتایا گیا کہ سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی حالت تشویشناک ہے اور وہ بدستور وینٹی لیٹر پر ہیں۔

پرنب مکھرجی کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں 10 اگست کو آرمی کے ریسرچ اینڈ ریفرل اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کے دماغ میں خون جمنے کے بعد ان کا ؤپریشن کیا گیا اس کے بعد سے ان کی حالت غیر مستحکم ہے جبکہ پرنب مکھرجی کی کورونا رپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز ان کے صاحبزادے ابھیجیت مکھرجی نے ٹویٹ میں کہا تھا کہ 'ان کی(پرنب مکھرجی) صحت گزشتہ دنوں کے مقابلہ میں کافی اچھی اور مستحکم ہے۔ تمام بڑے اعضا مستحکم ہیں اور علاج کا اثر ہو رہا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ جلد ہی ہمارے درمیان ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.