ETV Bharat / bharat

ریاض میں چھاپہ، چاول میں ملاوٹ کرنے والے پکڑے گئے - ریاض میں چاول میں ملاوٹ

کھانے کی چیزوں میں ملاوٹ کا پتہ چلانے والی ایک وزارتی ٹیم نے یہاں ایک گھر میں چھاپہ مار کر چار غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے جن پر اعلیٰ معیار کے چاول کے خالی بیگ میں غیرمعیاری چاول بھرکر دھوکے کا کاروبار کرنے کا الزام ہے۔

ریاض میں چھاپہ، چاول میں ملاوٹ کرنے والے پکڑے گئے

author img

By

Published : Feb 4, 2020, 3:11 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 3:44 AM IST

دھوکہ دہی اور جعل سازی میں ملوث یہ چاروں ملزمان یہاں کے مختلف ہوٹلوں اور دکانوں سے اعلیٰ معیار کے چاولوں کے خالی ہونے والے تھیلے جمع کرتے تھے اور پھر انہیں ایک مکان میں لے جاکر اُن میں غیرمعیاری چاول پیک کرکے ان پرمشہور برانڈ کی مہر لگائی جاتی تھی۔

اس طرح یہ غیر معیاری چاول مہنگے داموں فروخت کیے جاتےتھے۔

العربیہ کے مطابق 'پولس کے مطابق چھاپے کے وقت غیرمعیاری چاول کی مشہور برانڈ کے چاول کے تھیلوں میں پیکنگ، سیل اورترسیل کی جا رہی تھی۔ پولیس نے چھاپے کے دوران 19 ہزار 500 خالی بیگ ضبط کئے۔'

العربیہ نے وزرات تجارت وسرمایہ کاری کمیٹی کے چیئرمین اور مشترکہ سیکیورٹی مہم کے انچارج صالح العنزی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ملزمین یہ غیرمعیاری چاول شہرکی چھوٹی اور پرچون فروشوں کی دکانوں میں اعلیٰ قیمت پر سپلائی کیا کرتے تھے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 3:44 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.