یہ دردناک حادثہ آج صبح میں پیش آیا ، جب کہ ایک مال گاڑی کے نیچے کُچل کر 14 مزدور ہو ہلاک ہوگئے۔
پی چدمبرم کاکہنا ہے کہ مزدوروں کی آمدورفت کیلئے بسوں اور ٹرینوں کی فراہمی کی پالیسی بالکل ناقص ثابت ہو رہی ہے، اس لیے اتنا بڑا حادثہ ہوگیا۔
چدمبرم نے کہا کہ دو دن پہلے میں نے ٹویٹ کیا تھا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں اس حقیقت سے کیوں غافل ہیں کہ ہزاروں مزدور اب بھی اپنے آبائی ریاستوں میں جارہے ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ بسوں اور ٹرینوں کی فراہمی کی پالیسی مایوس کن ثابت ہوئی ہے۔
چدمبرم نے کہا کہ آج صبح ہونے والے سانحہ سے بچا جاسکتا تھا اگر حکومتیں وقتی طور پر مزدوروں کو بچانے کے لئے جاتی۔