ETV Bharat / bharat

بجنور: بیوہ خاتون کے قتل کا پردہ فاش

author img

By

Published : Jun 12, 2020, 12:21 PM IST

بجنور میں پیش آئے قتل کے اس واقعہ میں پولیس نے بتایا کہ بیوہ خاتون سوم دیوی کا قتل کسی اور نے نہیں بلکہ سوم دیوی کے شوہر کے بڑے بھائی نے کیا ہے۔

police revealed the murder of a widow in bijnor
بجنور: پولیس نے بیوہ خاتون کے قتل کا انکشاف کیا

ریاست اترپردیش کے بجنور ضلع کے تھانہ کوتوال شہر بجنورکے قاضی پاڑہ علاقے میں ایک روز قبل گھر میں سوم دیوی نام کی بیوہ خاتون کی کرسی پر خون سے آلود لاش ملی۔

گھر میں کرسی پر بیٹھی بیوہ خاتون پر نامعلوم حملہ آوروں نے سر پر تیز دھاری ہتھیار سے حملہ کر قتل کی واردات کو انجام دیا۔ جس کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کیا اور اسی دوران بیوہ خاتون کے قتل کا انکشاف کر دیا ہے۔

اس دوران پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کر دیا تھا اور پولیس اس پورے معاملے کی تفتیش میں لگی ہوئی تھی۔

پولیس نے بیوہ خاتون کے قتل کے مجرم پون کمار کو گرفتار کرلیا ہے۔ سوم دیوی کا قتل کسی اور نے نہیں بلکہ سوم دیوی کے ہی شوہر کے بڑے بھائی نے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ سوم دیوی کی جائیداد کا تنازعہ کچھ دن سے چل رہا تھا۔ کہنا نہ ماننے پر پون نے سوم دیوی کو تیز دھار ہتھیار سے سر پر حملہ کر کے سوم دیوی کو موت کی نیند سلا دیا تھا۔

پولیس نے ملزم پون کو گرفتار کرکے قتل کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.