ETV Bharat / bharat

پولیس نے کسانوں کو سامان واپس دلایا - Farmers of India

اشیاء لے کر انکی قیمت ادا کئے بغیر فرار ہوجانے والے 9 ملزمین کے قبضے سے 2 کروڑ 20 لاکھ روپے کا سامان برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔

Farmers with police
author img

By

Published : Jul 30, 2019, 2:16 PM IST

ریاست مہاراشٹر میں تھانے پولیس نے مہاراشٹر اور کرناٹک کے 600 سے زیادہ کسانوں سے دھوکہ دہی کرکے کروڑوں روپے کا سامان لے کر فرار ہونے والے ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔

یہ ملزمین کسانوں سے کاجو و دیگر اشیا کی خریداری کر کے ان کی قیمت ادا کئے بغیر فرار ہو گئے تھے۔ پولیس نے ان ملزمین کو گرفتار کر انکے قبضے سے 2کروڑ 20 لاکھ روپے کا مال برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اس کیس میں ابھی بھی کچھ ملزمین فرار ہیں

تھانے پولیس کمشنر وویک پھنسالکر کا کہنا تھا: 'جولائی 2018 میں ہمیں شکایت موصول ہوئی کہ کسانوں سے کاجو خرید کر انکی رقم دیئے بغیر کئی ملزمین فرار ہیں، اس طرح کا پہلا معاملہ تھانے کے 'کاپور باوڑی پولیس اسٹیشن' میں کولہا پور کے کسان شوکت مجاور کی شکایت پر جولائی میں مختلف دفعات درج کر کسانوں کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے والے ملزمین کی تلاش کا ذمہ کرائم برانچ یونٹ ون کو سونپا گیا ہے'۔

اس کے بعد پولیس کو اس کیس سے جڑے 9 ملزمین ہاتھ لگے اور ان ملزمین کے قبضہ سے پولیس نے کاجو کے 1109 ڈبہ اور 146کاجو ڈبوں کی قیمت، لیپ ٹاپ، آدھار کارڈ، پین کارڈ و دیگر سازو سامان ضبط کیا ہے۔

پولیس نے اب تک 2 کروڑ 20 لاکھ کے کاجو ضبط کرنے میں کامیابی حاصل کی ساتھ ہی اس کمپنی کے اب تک 9 ملزمین اور ان کے سرغنہ کو گجرات سے گرفتار کرنے میں پولیس کو کامیابی حاصل ہوئی ہے جب کہ مزید کئی ملزمین فرار بتائے جارہے ہیں ۔

پولیس نے ضبط شدہ مال کو کسانوں کو واپس لوٹا دیا ہے اور کسانوں نے اپنا مال واپس پا کر خوشی کا اظہار کیا۔

Intro:تھانے پولیس کی منفرد کاروائی

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے تھانے پولیس نے مہاراشٹر اور کرناٹک کے 600 سے زیادہ کسانوں کے دھوکہ دہی کر کروڑوں روپے کا مال لیکر فرار ہونے والے ملزمین کو گرفتار کرنے کا کروڑوں روپے کا کاجو اور نقدی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے.
تھانے پولیس نے بالکل منفرد دھوکہ دہی کے معاملوں کا پردہ فاش کرتے ہوئے منفرد کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے بھارتی ریاست کرناٹک و مہاراشٹر کے کسانوں سے کاجو و دیگر اشیاءلیکر انکی قیمت ادا کئے بغیر فرار ہوجانے والے 9 ملزمین کو گرفتار کر انکے قبضے سے2کروڑ20 لاکھوں روپئے کا مال برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔
         تھانے پولیس کمشنر وویک پھنسالکر کے مطابق جولائی 2018 میں انھیں شکایت موصول ہوئی کہ کسانوں سے کاجو خرید کر انکی رقم دیئے بغیر کئی ملزمین فرار ہیں اس طرح کا پہلا معاملہ تھانے کے کاپور باوڑی پولیس اسٹیشن میں کولہا پور کے کسان شوکت مجاور کی شکایت پر جولائی میں سی آر نمبر318/18میں مختلف دفعات کے تحت درج کر کسانوں کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے والے ملزمین کی تلاش کا ذمہ کرائم برانچ یونٹ ون کو سونپا گیا کمشنر کے مطابق ملزمین نے اشٹوینائک تریڈینگ نامی ایک بوگس کمپنی نے کاروبار شروع کرتے ہوئے مہاراشٹر کے سانگلی، ناسک،جلگاوں ،کولہا پور ، کوکن ودیگر علاقوں کے کسانو ں سے کاجو خرید کر انھیں رقم دینے کے بہانا کرتے رہے اور فرار ہوگئے ۔ اس طرح کسانوں کی جانب سے شکایت درج کرانے کا معاملہ بڑھتا گیا جس پر پولیس کو اشٹوینائک کمپنی کی شاخ تھانے شہر میں ہی ہونے کا سراغ ملا تو پولیس نے اس کمپنی کے دو ملزمین دیپک کمار بھرت بھائی پٹیل اور سمت کمار اسنانی اورسمیت کمار راجیش اسنانی عرف مہیش بھوج راج گیان چندرانی کو حراست میں لیکر کیس کی تفتیش شروع کی جس پر انھیں اس سے جڑے 9ملزمین ہاتھ لگے اور ان ملزمین کے قبضہ سے پولیس نے کاجو کے1109ڈبہ اور 146کاجو ڈبوں کی قیمت، لیپ ٹاپ ، آدھار کارڈ، پین کارڈ و دیگر سازو سامان ضبط کیا اسی طرح مرباڈ ، پالگھر ، کولہاپور ، کرناٹک کے بیلگڑ سے بھی ملزمین کو گرفتار کران کے 2234کاجو کے ڈبے اور یہاں سے انکے قبضے سے58لاکھ 7ہزار نقد برآمد کیا گیا اسطرح 606کسانوں سے لیا گیا2کروڑ20لاکھ کا کاجو پولیس نے ضبط کرنے میں کامیابی حاصل کی ساتھ ہی اس کمپنی کے اب تک 9ملزمین کو اور اس کے سرغنہ کو گجرات سے گرفتار کرنے میں پولیس کو کامیابی حاصل ہوئی جب کہ مزید کئی ملزمین فرار بتائے جارہے ہیں ۔
اس طرح پولیس نے ضبط شدہ مال کسانوں کو واپس کردیا جس پر کسانوں نے اپنا کھویا ہوا مال پاکر مسرت کا اظہار کیا ۔
بائٹ : وویک پھنسالکر ۔ تھانے پولیس کمشنر

بائٹ : شکایت کنندہ کسان Body:تھانے پولیس کی منفرد کاروائیConclusion:تھانے پولیس کی منفرد کاروائی
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.