ETV Bharat / bharat

گذشتہ عام انتخابات میں جتنی رقم خرچ ہوئی ابتک اتنی ضبط کی گئی

عام انتخابات کے لیے ملک میں پانچویں مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے۔ منصفانہ اور بدعنوانی سے پاک انتخابات کے انعقاد کی باتیں اب صرف باتیں ہی رہ جاتی ہیں کیوں کہ انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے بعد سے اب تک پولیس نے کروڑوں روپے ضبط کئے ہیں۔

عام انتخابات میں پولیس کی تلاشی مہم
author img

By

Published : May 6, 2019, 3:42 PM IST

تفصیلات کے مطابق پولیس اب تک تقریباً 3351 کروڑ روپے ضبط کرچکی ہے جس میں شراب، نقدی اور زیورات وغیرہ شامل ہیں۔

یہ اعداد و شمار اب تک کا سب سے زیادہ اور بڑا ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جتنی رقومات اور اشیا ضبط کی گئی ہیں اتنا گزشتہ عام انتخابات میں مجموعی خرچ ہوا تھا۔

سنہ 2014 کے عام انتخابات میں مجموعی طور پر 3870 کروڑ روپے خرچ ہوئے تھے۔

الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ عام انتکابات میں 1200 کروڑ روپے نقد و دیگر اشیا ضبط کی گئی تھیں لیکن اس مرتبہ یہ تین گنا زیادہ ہے۔

دس مارچ کو ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے بعد سے پانچ مئی تک غیر قانونی اشیا میں زیادہ تعداد نشہ آور چیزوں کی ہے، اب تک تقریباً 67،883 کلو گرام منشیات ضبط کی گئی ہیں، جس کی بازاری قیمت تقریباً 1250 کروڑ روپے ہے۔

سب سے زیادہ منشیات اتر پردیش میں پکڑی گئی ہیں، یہاں سے پولیس نے 21 ہزار کلو گرام سے زیادہ کی منشیات ضبط کی ہیں اس کی قیمت 25 کروڑ روپے ہے۔

حالاںکہ سب سے زیادہ قیمت کی نشہ آور اشیا ریاست گجرات سے ضبط کی گئی ہیں، یہاں سے پولیس نے 130 کلو گرام مختلف منشیات ضبط کی ہیں جس کی بازار میں قیمت 524 کروڑ روپے ہے۔

تفصیلات کے مطابق اب 976 کروڑ روپے کا سونا پکڑا گیا ہے، اس معاملے میں سب سے زیادہ سونا تمل ناڈو سے پکڑا گیا ہے۔

غیر قانونی طور پر سپلائی کی جانے والی اشیا میں اس مرتبہ ریکارڈ توڑ شراب ضبط کی گئی ہے، اب تک 15 کروڑ لیٹر شراب کو قبضے میں لیا گیا ہے۔

Intro:Body:

aaftab

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.