پولیس کانسٹیبل کے اس مثالی اقدام کی ہر طرف تعریف ہورہی ہے۔ ہردوئی کے کوتوالی شہر علاقے میں لال پور چوکی پر تعینات ایک پولیس کانسٹیبل نے انسانیت کی مثال پیش کی ہے۔
کانسٹیبل کرم جیت سنگھ نے مفلسی کا شکار پتن لال کو 2100 روپے نقد اور اسکے تین بچوں کی تعلیم کی ذمہ داری اپنے کندھوں پر لی ہے۔ پتن لال اتنے غریب ہیں کہ ان کے بیٹے کو سانپ کے کانٹنے پر موت ہوگئی تھی تب اس کے کفن کا انتظام کرنے تک کے لیے ان کے پاس پیسے نہیں تھے۔
محلے کے لوگوں نے چندہ کر کر ان کے بیٹے کے لیے کفن کا انتظام کیا جس کے بعد ان کے بیٹے کی تدفین عمل میں آسکی۔ایسے مجبور مفلس انسان کی مدد کر نے پر کانسٹیبل کرم جیت سنگھ کی ہر طرف تعریف ہو رہی ہے۔