ETV Bharat / bharat

ناگالینڈ: پولیس اہلکاروں نے ڈاکٹر کی پٹائی کی

ناگالینڈ میں دیمہ پور کے ووکھا شہر میں پولیس اہلکاروں نے جمعہ کو ڈیوٹی پر تعینات ایک ڈاکٹر کے ساتھ مارپیٹ کی۔

author img

By

Published : Apr 18, 2020, 11:12 PM IST

پولیس اہلکاروں نے ڈاکٹر کی پٹائی کی
پولیس اہلکاروں نے ڈاکٹر کی پٹائی کی

انڈین ڈینٹل اسی سی ایشن ناگالینڈ اسٹیٹ برانچ (آئی ڈی اے این ایس بی) کے صدر ڈاکٹر کاکیٹو ییپتھومی نے ایک ریلیز جاری کر کے بتایا کہ پولیس اہلکاروں سے اپیل کرنے کے علاوہ میڈیکل پیشہ ور کے طور پر اپنی پہچان کا ثبوت پیش کرنے کے باوجود بھی متاثر پر ’وحشیانہ حملہ‘ کیا گیا۔

آئی ڈی اے این ایس بی نے 17 اپریل کو ضروری چیزیں خریدنے گئے ڈاکٹر مونگشی تھنگ مرری پر پولیس اہلکاروں کے ذریعہ ہوئے مبینہ حملے کی مزمت کی ہے اور اسے سنگین جرم قرار دیا ہے۔ آئی ڈی اے این ایس بی نے دعوی کیا کہ اس حملے کے دوران متاثر کو شدید چوٹیں آئیں ہیں اور وہ گہرے ڈپریشن میں چلے گئے ہیں۔

آئی ڈی اے این ایس بی نے ذمہ دار افسروں سے جلد از جلد کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ورنہ تنظیم کے ذریعہ طبی خدمات کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

اس سے پہلے دیمہ پور ضلع میں تین اپریل کو اسپیشل ورک فورس کے پولیس الکاروں نے ڈیوٹی سےگھر لوٹ رہے ڈاکٹر نوزول سیجو کے ساتھ مارپیٹ کی تھی۔

ایس ٹی ایف کے تین اراکین نے 13 اپریل کو کوہیمہ میں ایک ’سمجھوتہ میٹنگ‘ کے دوران ڈاکٹر سے معافی مانگی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.