ETV Bharat / bharat

لاک ڈاؤن میں پولیس کی نئی پہل

ملک گیرلاک ڈائون کی وجہ سے پولیس کی جانب سے متعدد ریاستوں میں کورونا وائرس سے متعلق عوامی بیداری اور اور لوگوں کو سماجی دوری اختیار کرنے سے متعلق مہم شروع کی گئی ہے۔

police
عوام کو گھروں میں ہی رکھنے سے متعلق پولیس کی نئی پہل
author img

By

Published : Apr 11, 2020, 2:26 PM IST

جھوٹی اور غلط افواہوں کو روکنے کے لیے سوشل میڈیا پر بھی پولیس کی جانب سے آگہی پروگرام شروع کیے جا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا کے ذریعے پولیس عوام کو مصافحہ کرنے سے پرہیز اور سینیٹائزرس کے ذریعے خود کو اور آس پاس کے ماحول کو صاف رکھنے کی تلقین بھی کر رہی ہے۔

کارٹون اور تماثیل عوامی آگہی کا ایک بہتر اور موثر ذریعہ بن چکے ہیں۔ ان تماثیل کے ذریعے عوام کو طبی عملے کی مدد اور پولیس ہیلپ لائن کا سہارا لینے سے متعلق عوام کو آگاہ کیا جا رہا ہے۔

بعض پولیس اہلکار گانے بجانے کے ذریعے بھی عوام کو گھروں میں رہنے کی تلقین کرتے نظر آ رہے ہیں۔ سڑکوں پر پولیس کی جانب سے ہجوم کو روکنے کے لیے لگاتار گشت اور لائوڈ اسپیکرز پر اعلانات کیے جا رہے ہیں۔

افواہوں پر قابو پانے کے لیے دہلی پولیس نے اپنی ویب سائٹ پر ایک ’’بٹن‘‘ کا اضافہ کیا ہے جہاں عوام اپنی آراء کے ساتھ ساتھ عوام کو گمراہ کرنے والی افواہوں کی نشاندہی یا تفصیلات معلوم کر سکتے ہیں۔ دہلی پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا ’’افواہوں اور غلط خبروں پر قابو پانے کے لئے ہماری ویب سائٹ پر ایک نیا ماڈیول تیار کیا گیا ہے۔ لوگ وہاں مشتبہ افواہوں اور غلط خبروں کی نشاندہی کر سکتے ہیں۔‘‘

عوام کو کوروناوائرس کے خطرات سے با خبر کرنے کے لیے آندھرا پردیش کی پولیس نے کاسیبوگا قصبے میں تمثیل نگاروں کا سہارا لیا۔ پولیس نے مصورین سے ہندو مذہب کے عقیدے کے مطابق ’’یمراج‘‘ اور ’’چترگپت‘‘ کی تصاویر بنائیں۔

حیدرآباد پولیس نے حالیہ ایام میں کوروناوائرس نما ہیلمٹ پہن کو عوام کو اس وائرس کے خطرات سے آگاہ کرنے کی ایک منفرد پہل کی ہے۔

اسکے علاوہ دیگر ریاستوں - بہار، جھارکھنڈ، پنجاب، کولکتہ اور اتر پردیش - میں بھی پولیس انٹرنیٹ، سماجی رابطے کی ویب سائٹوں، پوسٹرس، تماثیل و کارٹون اور دیگر نئی مہموں کے ذریعے کوروناوائرس سے متعلق عوام کو آگاہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.