ETV Bharat / bharat

'زراعت میں اصلاحات کا فائدہ کسانوں کو پہنچنا شروع ہو چکا ہے'

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو ایسوچم کنونشن کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھ مہینے قبل شعبہ زراعت کی کئی اصلاحات کا فائدہ کسانوں کو پہنچنا شروع ہو چکا ہے۔

زراعت میں اصلاحات کا فائدہ کسانوں کو پہنچنا شروع ہو چکا ہے: مودی

author img

By

Published : Dec 19, 2020, 3:03 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز کہا کہ ان کی حکومت کی طرف سے چھ ماہ قبل لائی گئی اصلاحات کے سبب کسانوں کو فائدہ پہنچانا شروع ہو گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج تیسرے ہفتے میں داخل ہو چکا ہے۔

ایسوچم کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے صنعتی سیکٹر سے لے کر لیبر شعبہ جات میں گزشتہ چھ برسوں کے دوران ہوئی پیش رفت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان سرمایہ کاری کے لئے دنیا کی پسندیدہ جگہ بن کر ابھرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وبائی مرض کے دوران راست غیر ملکی سرمایہ کاری (FDI) اور (ایف ڈی آئی) فارین پورٹ فولیو سرمایہ کاری (ایف پی آئی) دنیا بھر کی ہندوستان پر اعتماد کی گواہی دیتے ہیں۔

وضاحت کیے بغیر مودی نے کہا: ’’چھ ماہ قبل شروع کی گئی شعبہ زراعت میں اصلاحات سے کسانوں کو فائدہ پہنچنا شروع ہوا ہے۔‘‘

یاد رہے کہ پنجاب اور ہریانہ جیسی ریاستوں کے سینکڑوں کسانوں نے نئے زرعی قوانین کے خلاف دہلی جانے والی کچھ شاہراہوں کو اب تین ہفتوں سے زیادہ عرصہ سے بلاک کر دیا ہے۔ نئے زرعی قوانین سے متعلق کسانوں کو خدشہ ہے کہ حکومت ’’کم سے کم ریاستی مقرر کردہ قیمتوں(MSP)‘‘ پر فصلوں کی راست خریداری کرنا بند کردے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.