ETV Bharat / bharat

مودی نے عالمی برادری کا شکریہ ادا کیا

بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا عارضی رکن منتخب ہو گیاہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے جنرل اسمبلی اجلاس میں بھارت کے حق میں 193 میں سے 184 ووٹ ملے۔

مودی نے عالمی برادری کا شکریہ ادا کیا
مودی نے عالمی برادری کا شکریہ ادا کیا
author img

By

Published : Jun 18, 2020, 11:08 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا عارضی رکن منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے، اور بھارت کی حمایت کرنے پر عالمی برادری سے اظہار تشکر کیا ہے۔

وزیر اعظم نے جمعرات کے روز ایک ٹویٹ میں لکھا 'عالمی برادری کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کی رکنیت کے لیے بھاری حمایت کے لیے انتہائی شکرگزار ہوں، بھارت عالمی سطح پر امن، سلامتی، نرمی اور مساوات کے فروغ کے لیے تمام رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا'۔

واضح رہے کہ بھارت کو آٹھویں بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کا عارضی رکن منتخب کیا گیا ہے، 192 ووٹوں میں سے 184 ووٹ بھارت کے حق میں ڈالے گئے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

بھارت پہلی مرتبہ 1950 میں غیر مستقل رکن کے طور پر منتخب ہوا تھا، اور آج آٹھویں بار غیر مستقل رکن کے طور پر منتخب ہوا ہے، 2021-22 کی مدت کے لیے بھارت ایشیائی ممالک کے زمرے سے غیر مستقل نشست کے لیے واحد امیدوار تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.