ETV Bharat / bharat

وبا کے ماحول میں ملک کی یکجہتی دیکھ کر دنیا حیران: مودی

author img

By

Published : May 30, 2020, 4:23 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پورے ملک نے اپنے منفرد اتحاد اورعزائم سے پوری دنیا کو حیران کر دیا ہے۔

وبا کے ماحول میں ملک کی یکجہتی دیکھ کر دنیا حیران: مودی
وبا کے ماحول میں ملک کی یکجہتی دیکھ کر دنیا حیران: مودی

مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زیر قیادت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت کی دوسری مدت کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ہم وطنوں کے نام کھلے خط میں مسٹر مودی نے عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 130 کروڑ لوگوں کا حال اور مستقبل کبھی بھی کوئی آفت فیصلہ نہیں کر سکتی۔

مسٹر مودی نے اپنے خط میں لکھاکہ' اپنے ہم وطنوں کی توقعات اور حسرتوں کو پورا کرنے کی سمت میں تیز رفتار سے آگے بڑھ رہے تھے، لیکن اسی درمیان کورونا وائرس وبا نے دنیا کے ساتھ ہمارے ملک کو بھی الجھا دیا۔

جہاں ایک طرف عظیم اقتصادی وسائل اور جدید ہیلتھ سسٹم کے ساتھ طاقتیں ہیں، وہیں دوسری طرف ہمارا ملک ایک بہت بڑی آبادی اور محدود وسائل کے درمیان مسائل سے گھرا ہوا ہے‘‘۔

انہوں نے کہاکہ "زیادہ لوگوں کے ذہن میں یہ خدشہ گھر کئے ہوئے تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بھارت دنیا کے لئے ایک مسئلہ نہ بن جائے، لیکن آج آپ نے دنیا کو ہماری طرف دیکھنے کے نظریہ اور سوچ کے تصور کو تبدیل کر دیا۔آپ نے ثابت کر دیا ہے کہ دنیا کے طاقتوراورخوشحال ممالک کے مقابلے میں بھارت کی اجتماعی طاقت اور صلاحیت منفرد ہے‘‘۔

وزیر اعظم نے مزید کہاکہ ہم نے اب تک جس صبروتحمل کا مظاہرہ کیا ہے، اسے جاری رکھنا ہے۔ موجودہ بحران کی اس گھڑی میں بحث کا مسئلہ یہ بھی ہے کہ بھارت سمیت مختلف ممالک کی معیشت کو کس طرح بحال کیا جائے گا‘‘۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے اپنے اتحاد ویکجہتی اور کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں عزائم سے دنیا کو حیران کیا ہے، اس کے پیش نظر ہمیں پورا یقین ہے کہ ہم اقتصادی احیائے کی سمت میں بھی سنگ میل ثابت ہوں گے‘‘۔

انہوں نے کہاکہ'عالمی وبا کی وجہ سے یہ یقینی طور پر بحران کی گھڑی ہے، لیکن ہم بھارتیوں کے لئے یہ ایک عزم مصمم کا وقت ہے۔ ہمیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے کہ 130 کروڑ کا حال اور مستقبل کبھی بھی منفی حالات فیصلہ نہیں کر سکتے۔'۔

ہم خود اپنا حال اور اپنا مستقبل طے کریں گے۔ ہم ترقی کی راہ پر گامزن رہیں گے اور کامیابی بھی حاصل کریں گے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.