صدر رام ناتھ کووند نے کہا کہ 'عیدالفطر کا تہوار آپسی بھائی چارے اور شفقت کے جذبے کو مضبوط کرتا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'عیدالفطر کے مقدس تہوار کے موقع پر میں ملک کے تمام شہریوں اور ہمارے مسلم بھائی بہنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، جو ملک اور بیرون ممالک میں ہیں۔'
نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے بھی عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ 'رمضان کے مقدس مہینے کی عبادت کا تحفہ عید ہے اور یہ انتہائی عقیدت و احترام اور بھائی چارے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔'
وزیر اعظم نے ٹویٹر کے ذریعے ایک اردو خط پوسٹ کیا، جس میں انہوں نے عید الفطر کے موقع پر سب کو عید کی مبارک با د پیش کی۔
ٹویٹ میں انہوں نے کہا: 'خدا کرے یہ خصوصی دن ہمارے معاشرے میں ہم آہنگی، رحم دلی اور امن کے جذبات کو فروغ دے۔ہر کس و ناکس کی زندگی مسرتوں سے ہمکنار ہو۔'