ETV Bharat / bharat

وزیر اعظم مودی نے 1971 کے بہادروں کو خراج تحسین پیش کیا - قومی وار میموریل

پاکستان کے خلاف جنگ میں ملی کامیابی اور بنگلہ دیش کی آزادی کے بعد سے بھارت 16 دسمبر کو یوم فتح کے طور پر منا رہا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے 1971 کے بہادروں کو خراج تحسین پیش کیا

author img

By

Published : Dec 16, 2020, 10:32 AM IST

سنہ 1971 کی جنگ میں شکست کا سامنا کرنے کے بعد پاکستان کے 93 ہزار فوجیوں کو بھارت کے سامنے ہتھیار ڈالنے پڑے تھے، اس جنگ کے 50 سال مکمل ہونے کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دہلی میں قائم 'قومی وار روم' میں 1971 کی جنگ میں ہلاک ہوئے بہادر فوجیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

پاکستان کے خلاف جنگ میں ملی کامیابی اور بنگلہ دیش کی آزادی کے بعد سے بھارت 16 دسمبر کو یوم فتح کے طور پر منا رہا ہے۔

قومی سمر میموریل میں وزیر اعظم نریندر مودی نے فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے بعد سنہری فتح کے چار مشعل جلائے۔ ان مشعلوں کو ملک کے مختلف کونوں میں لے جایا جائے گا۔ اس سے قبل جب وزیر اعظم مودی فوجیوں کو خراج تحسین پیش کررہے تھے اس دوران لڑاکا طیارے بھی راجپتھ پر اڑائے گئے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے قومی سمر میموریل میں 1971 کی جنگ کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا، قبل ازیں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے وزیر اعظم مودی کا استقبال کیا۔ اس کے بعد وزیر اعظم مودی نے 1971 کی جنگ کے شہدا کو پرتپاک خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر 1971 کی جنگ کے سپاہی بھی یہاں موجود تھے۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے قومی سمر میموریل میں گولڈن وکٹری (لوگو) کی نقاب کشائی کی۔ اس کے ساتھ ہی سال بھر تک چلنے والے 'گولڈن وجے ورش' کی شروعات بھی ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.