وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے ماریشیس ہم منصب پرووند کمار جگناتھ جمعرات کو بحر ہند خطے میں ممالک کے ساتھ تعاون سے پورٹ لوئس میں قائم سپریم کورٹ کی نئی عمارت کا مشترکہ افتتاح کریں گے۔
ماریشس کے دارالحکومت میں پہلے ایسے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے جو بھارتی گرانٹ امداد سے تعمیر ہوئے سپریم کورٹ کی عمارت کا افتتاح موریشس سے تعلق رکھنے والے عدلیہ کے سینئر ممبروں اور دونوں ممالک کے دیگر معززین کی موجودگی میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کیا جائے گا۔ وزارت خارجہ کے مطابق عدالت کی عمارت دونوں ممالک کے مابین مضبوط باہمی شراکت کی علامت ہے۔
عدالت کے ڈھانچے کی تعمیر ان پانچ منصوبوں میں سے ایک ہے جس کے تحت 353 یو ایس ڈی ملین کے خصوصی اقتصاد پیکج کو بھارت کے ذریعہ 2016 میں بڑھایا گیا تھا۔ منصوبہ کو مقررہ مدت اور تخمینی رقم سے کم میں تعمیر کیا گیا ہے۔ 4700 مربع میٹر سے زائد رقبے پر پھیلی 10 منزلہ عمارت میں 25 ہزار مربع میٹر میں تعیمیری کام ہوا ہے۔
نئی عمارت ماریشیس کی عدالت عظمیٰ کے تمام ڈویژنوں اور دفاتر پر مشتمل ہوگی۔
یہ عمارت تھرمل اور اعلی توانائی کی بچت پر توجہ دینے کے ساتھ جدید ڈیزائن اور سبز خصوصیات کے ساتھ مزین ہے۔