یہ خبر سرخیاں اس لیے بن رہی ہیں کیوں کہ حلف برداری کی اس تقریب میں ایک طرف تو ریاست مغربی بنگال میں حالیہ سیاسی تشدد میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو مدعو کیا گیا ہے تو دوسری طرف پلوامہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کے رشتے داروں کو بھی اس میں شرکت کے لیے دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔
پلوامہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں ہلاک شدہ جوانوں کے رشتےدار بھی وزیراعظم نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں شامل ہوں گے۔
آج نریندر مودی اور انکی وزیر کابینہ راشٹرپتی بھون میں حلف لیں گے۔
حلف برداری کی تقریب میں ممتابسواس کو بھی مدعو کیا گیا۔
واضح رہے کہ ممتا کے بیٹے بھی مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف ) کے ان 40 جوانوں کے قافلے میں شامل تھے، جو 14 فروری کو جموں و کشمیر کےضلع پلوامہ میں دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔