وزیر اعظم نریندر مودی نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسنڈا آرڈن کو ان کی زبردست فتح کے لئے مبارکباد پیش کی۔
ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ 'نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسنڈا آرڈن کو ان کی زبردست فتح کے لئے میری جانب سے دلی مبارکباد۔ مجھے گذشتہ برس ان سے ہوئی ملاقات یاد ہے اور میں بھارت ۔ نیوزی لینڈ تعلقات کو ایک نئی سطح تک لے جانے کے لئے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پراُمید ہوں۔'
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسنڈا آرڈن نے نیوزی لینڈ کے عام انتخابات میں زبردست فتح حاصل کی اور کہا کہ وہ اپنے مینڈیٹ کو کورونا وائرس وبا سے دوچار معیشت کی بحالی اور معاشرتی عدم مساوات سے نمٹنے کے لئے استعمال کریں گی۔