آج بروز بدھ کو رام مندر کی بھومی پوجن تقریب میں شرکت کے لیے وزیراعظم نریندر مودی ایودھیا آئیں گے اور یہاں ان کے استقبال کی بھی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
پانچ اگست کی صبح دہلی سے بذریعہ طیارہ ایودھیا روانہ ہوں گے۔
- صبح 9:35 کو دہلی سے پرواز کرے گا طیارہ
- صبح 10:34 بجے طیارہ لکھنؤ ایئرپورٹ پر اترے گا
- صبح 10:40 کو ہیلی کاپٹر سے مودی ایودھیا جائیں گے
- صبح 11:40 کو ہنومان گڑھ پہنچ کر وہاں درشن پوجا کریں گے
- دوپہر 12 بجے وہ رام جنم بھومی کے احاطے میں پہنچے گے
- یہاں دس منٹ رام للا کی درشن پوجا کریں گے
- دوپہر 12:15 بجے مودی مندر کے احاطے میں پودے لگائیں گے
- دوپہر 12:30 کو بھومی پوجن تقریب کا آغاز کیا جائے گا
- دوپہر 12:40 کو رام مندر کا سنگی بنیاد رکھا جائے گا
- دوپہر 2:05 ساکیت کالیج ہیلی پیڈ کے لیے مودی روانہ ہوجائیں گے
- دوپہر 2:20 کو لکھنؤ کے لیے اڑے گا ہیلی کاپٹر