ETV Bharat / bharat

وزیراعظم نے غیرمقیم بھارتیوں سے میڈ اِن انڈیا اپنانے کی اپیل کی - پرواسی بھارتیہ دوس

وزیراعظم نریندرمودی نے ملک کی تہذیب اور ثقافت کو بیرون ملک میں اپنی منفرد شناخت بنانے کے لیے بیرون ممالک میں رہ رہے بھارتیوں کی تعریف کرتے ہوئے، ان سے میڈ ان انڈیا مصنوعات کا استعمال کرنے کی اپیل کی تاکہ ’برانڈ انڈیا‘ کی شناخت کو مزید تقویت مل سکے۔

pm modi
وزیراعظم نریندرمودی
author img

By

Published : Jan 9, 2021, 5:06 PM IST

پرواسی بھارتیہ دوس پر منعقدہ ایک ورچوئل پروگرام میں وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ’’ آج جب بھارت خود کفیل بننے کے لیے آگے بڑھ رہا ہے تو یہاں بھی برانڈ انڈیا کی پہچان کو مضبوط بنانے میں آپ کا کردار اہم ہے۔

انھوں نے کہا کہ جب آپ میڈ اِن انڈیا مصنوعات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں گے، تب آپ کے آس پاس رہنے والوں میں بھی ان پر اعتماد بڑھے گا، یہ میڈ ان انڈیا مصنوعات چائے سے لے کر کپڑوں اور ادویات تک کچھ بھی ہوسکتی ہیں، اس سے ملکی برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا۔

وزیراعظم نے ملک میں سرمایہ کاری کرنے، بیرون ملک میں کمائی گئی رقم ملک میں بھیج کر ملک کی ترقی میں تعاون دینے اور کووڈ 19 وبا کے دوران پی ایم کیئرس فنڈ میں عطیہ دینے کے لیے غیر مقیم بھارتیوں کی تعریف کی اور کہا کہ آج کھانا ہو یا فیشن، خاندانی یا کاروباری اقدار ہوں، بیرون ملک میں مقیم بھارتیوں نے پوری دنیا میں ہندوستانیت کی تشہیر کی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.