وزیراعظم نریندر مودی نے آل انڈیا ریڈیو پر نشر ہونے والے اپنے ماہانہ پروگرام 'من کی بات' میں کہا کہ بھارت پورے سال مہاجر پرندوں کا آشیانہ بنا رہتا ہے۔ مختلف نسلوں اور مختلف خطوں کے 500 سے زائد مہاجر پرندے یہاں آتے ہیں۔ گزشتہ دنوں گاندھی نگر میں کاپ۔13 کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں اس موضوع پر کافی غور و خوض بھی ہوا اور ہندوستان کی کوششوں کی کافی ستائش کی گئی۔ ہمارے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ ہندوستان آئندہ تین برسوں تک کاپ۔13 کانفرنس کی صدارت کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی عظیم روایات ہیں۔ ہمارے بزرگوں نے ہمیں جو وراثت دی ہے، جو تعلیم دی اس میں مویشیوں کے تئیں رحم کا جذبہ، قدرت سے بے پناہ محبت شامل ہے۔ ان سبھی باتوں کے سبب ہماری ثقافتی وراثت اور ہندوستانی ماحول کی مہمان نوازی کے لئے پوری دنیا سے مختلف نسلوں کے پرندے بھی ہر برس ہندوستان آتے ہیں۔
بھارت پورے سال متعدد مہاجر پرندوں کا آشیانہ بنا رہتا ہے۔