ETV Bharat / bharat

مودی کا ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کی وجہ سے معیشت کی رفتار میں آئی سست روی پر قابو پانے کے لئے غیر ملکی اور گھریلو سرمایہ کاری کو بڑھانے کے اقدامات پر زور دیتے ہوئے سرمایہ کاروں کے تمام مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے لئے کہا ہے۔

author img

By

Published : Apr 30, 2020, 11:23 PM IST

مودی کا ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے پر تبادلہ خیال

مودی نے آج یہاں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، وزیر داخلہ امت شاہ، صنعت اور تجارت کے وزیر، وزیر مملکت برائے خزانہ اور ان وزارتوں کے سینئر حکام کے ساتھ میٹنگ کی۔

میٹنگ میں معیشت کو کورونا وبا کے اثرات سے نکالنے کے لئے زیادہ سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور گھریلو سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے اقدامات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

موجودہ صنعتی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کو فروغ دینے کا کا ذکر کرتے ہوئے اس کے لئے ضروری مالی تعاون کے بندوبست پر بھی زور دیا گیا۔ وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ سرمایہ کاری کو برقرار رکھنے کے لئے مثبت نقطہ نظر اپنا کر سرمایہ کاروں کے مسائل پر توجہ دی جائے اور انہیں مرکزاور ریاستی حکومتوں کی سطح پر تمام ضروری منظوری لینے میں مدد کی جانی چاہئے۔

ملک میں فاسٹ ٹریک موڈ سے سرمایہ کاری کو اپنی طرف متوجہ کرنے اور گھریلو علاقے کو فروغ دینے کی مختلف حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.