ETV Bharat / bharat

دہلی: پلازمہ تھیراپی کے حوصلہ افزا نتائج

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے علاج میں پلازمہ تھیراپی کے استعمال کے حوصلہ افزا نتائج مل رہے ہیں۔

کووڈ 19
کووڈ 19
author img

By

Published : Apr 25, 2020, 12:06 AM IST

حکومت جلد ہی سنگین مریضوں کے علاج کے لئے مرکز سے اس کی اجازت مانگے گی۔

وزیراعلی اروند کیجریوال اور آئی ایل بی ایس کے سربراہ ڈآکٹر شیوکمار سرین نے میڈیا سے جمعہ کو بات چیت میں کہا کہ منگل کو ایل این جے پی کے کورونا کے چار سنگین مریضوں پر پلازمہ تھیراپی کا تجربہ کیا گیا۔

چاروں مریض آئی سی یو میں تھے اور پلازمہ تھیراپی ان پر حوصلہ افزا رہی۔ دو کو غالباً جلد ہی چھٹی مل جائے

ا نہوں نے کہاکہ آج دو تین اور مریضوں پر ا س کا ٹرائل کیا جائے گا۔ مرکز سے فی الحال محدود استعمال کی منظوری ہے اور اگلے ہفتہ مرکز سے سنگین مریضوں پر پلازمہ کے استعمال کی اجازت مانگی جائے گی

دونوں نے کورونا سے ٹھیک ہوئے مریضوں سے اپیل کی کہ وہ دوسرے متاثرین کی جان بچانے کیلئے اپنا خون عطیہ کریں۔

ان کے آنے جانے کا پورا بندوبست حکومت کرے گی اور انہیں کوئی دقت نہیں ہوگی۔

ڈاکٹر سرین نے کہاکہ کورونا کے مریض کے پہلے مرحلہ میں پلازمہ تھیراپی کامیاب ہے اور اس طریقہ سے علاج کی امید جاگی ہے حالانکہ اس طریقہ کو ٹھیک ہونے کا طریقہ نہیں مانا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں یہ وائرس جسم میں داخل ہوتا ہے، دوسرے میں پھیپھڑو ں پر اثر کرتا ہے اور تیسرے میں جسم میں پھیلتا ہے۔

دہلی کورونا متاثرین کے معاملہ میں پورے ملک میں تیسرے نمبر پر ہے۔ راجدھانی میں کورونا کے مجموعی طورپر 2376مریض سامنے آچکے ہیں۔ اس میں سے 808ٹھیک ہوچکے ہیں جبکہ 50کی موت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.