ETV Bharat / bharat

کچھ خاص علاقوں میں ہوائی اور بس خدمات شروع ہوں گی: ذرائع - contentment zone

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا تیسرا مرحلہ 17 مئی کو مکمل ہو نے کے بعد 18 مئی سے چوتھا مرحلہ شروع ہو جائے گا، لاک ڈاون کے چوتھے مرحلے میں کچھ خاص علاقوں میں ہوائی اور بس خدمات بحال کی جا سکتی ہیں۔

کچھ خاص علاقوں میں شروع ہوں گی ہوائی اور بس خدمات: ذرائع

author img

By

Published : May 15, 2020, 11:24 AM IST

وزارت داخلہ کے ایک سینئر عہدیدارکے مطابق لاک ڈاون کے چوتھے مرحلے میں جہاں تک ممکن ہوگا سب سے پہلے ٹریفک کی نقل وحمل میں چھوٹ دی جائے گی، اور شناخت شدہ علاقوں میں بس اور ہوائی خدمات بحال کیے جا ئیں گے۔

عہدیدار نے بتایا 'غیرہاٹ اسپاٹ والے علاقوں میں محدود تعداد میں بسیں شروع کی جائیں گی، مسافروں کی گنجائش کو مدنظر رکھتے ہوئے آٹووں اور ٹیکسیوں کے چلانے کی بھی اجازت ہوگی، ان میں سے بیشتر کو صرف متعلقہ ضلع (غیر کنٹینمنٹ زون) میں کام کرنے کی اجازت ہوگی، انہوں نے مزید کہا کہ اس کی حدود کا فیصلہ ریاستی حکومت کرے گی'۔

ایک ریاست سے دوسری ریاست کا سفر کرنے کے لیے ٹریول پاس ضروری ہوگا، حکومت آئندہ ہفتے سے ڈومیسٹنگ ہوائی خدمات شروع کرنے کی بھی تیاری کر رہی ہے، وزیر اعظم نریندر مودی نے 12 مئی کو تمام ریاستوں کے وزرائے اعلی سے ہوئی میٹنگ میں لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے میں نرمی سے متعلق تمام وزرائے اعلیٰ سے تجاویز طلب کیں تھیں، فی الحال وزارت داخلہ کے اہلکار لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے کے لئے رہنما اصول تیار کررہے ہیں۔

ایک دیگر عہدیدار نے بتایا کہ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ کورونا کے معاملے سامنے آئے ہیں اور ریاستی حکومت لاک ڈاؤن کی توسیع کا ارادہ کررہی ہے، وہ اضلاع کے اندر کسی بھی طرح کی نقل و حرکت نہیں چاہتی ہے، وہ فی الحال ان علاقوں میں دفاتر نہیں کھولنا چاہتی ہے، اورینج اور گرین زون میں صنعتی سرگرمیوں کو دوبارہ شروع ہونے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.